ہمارا تعارف

جی ایس کے سائنسی بنیادوں پر کام کرنے والی شعبۂ صحت کی ایک عالمی کمپنی ہے جسکا مشن لوگوں کی مدد کرنا ہے تاکہ وہ بہتر کام انجام دیں، خوش رہیں اور لمبی زندگی گزاریں۔

02 مارچ 2015ءکو ہم نے نوارٹس( Novartis) کے ساتھ 3 حصوں پر مشتمل کاروباری معاملات /امور /سودے /لین دین کے معاہدے کو مکمل کیا جس نے ہمارے کاروبار کو نئی جہت دی۔

ہم نے نوارٹس کے ویکسینز بزنس کو حاصل کیا (اس میں انفلوئنزا ویکسینز بزنس  شامل نہیں ہے) اور نئی کمپنی تشکیل دینے کے لیے اسے صارفین کی صحت کے شعبے سے جڑے کاروبار(Consumer Healthcare) میں شامل کیا۔ ویکسینز اور کنزیومر ہیلتھ کیئر کو مزید مستحکم بناتے ہوئے ہم مریضوں اور صارفین کو دُور رس فوائد اور حصص مالکان کو مزید منافع مہیا کرسکتے ہیں۔ مزید برآں، نوارٹس نے ہمارا  آن کالوجی(Oncology) پورٹ فولیو حاصل کیا۔

مزید معلومات آئندہ ہفتوں میں اس ویب سائٹ پر فراہم کردی جائیں گی۔

ہماری تحقیق شدہ اور تیار کردہ ویکسینز، ادویات اور کنزیومر ہیلتھ کیئر مصنوعات لوگوں کی صحت اور ان کی زندگی کو بہتر کرسکتی ہیں، بالآخر انہیں مدد ملتی ہے کہ وہ بھرپور زندگی گزار سکیں اور اپنے معاشرے کی خوشحالی کے لیے کردار ادا کرسکیں۔

جی ایس کے پاکستان

گلیکسو اسمتھ کلائن پاکستان لمیٹڈ 01 جنوری 2001ءکو اسمتھ کلائن اینڈ فرنچ آف پاکستان لمیٹڈ، بیچم پاکستان (پرائیویٹ) لمیٹڈ اور گلیکسو ویلکم (پاکستان) کے انضمام کے ذریعے قائم کی گئی اور پاکستان میں آج سب سے بڑی ادویہ ساز کمپنی ہے۔

جی ایس کے کو پاکستان میں سرمایہ کاری کئے ہوئے طویل عرصہ ہوگیا ہے۔ گلیکسو لیبارٹریز پاکستان لمیٹڈ شعبۂ  صحت  کی اولین کمپنی تھی جو 1951ءمیں کراچی اسٹاک ایکس چینج میں رجسٹرڈ ہوئی۔

جی ایس کے پاکستان مرکزی طور پر دو صنعتی حصوں میں کام کرتی ہے: فارماسوٹیکلزPharmaceuticals   (ڈاکٹری نسخے والی ادویات اور ویکسینز) اور کنزیومر ہیلتھ کیئر (بغیر ڈاکٹری نسخے کے دستیاب ہونے والی ادویات،(منہ کے ذریعے لی جانے والی اور غذائی اجزا والی مصنوعات)۔ پاکستان میں کمپنی اینٹی انفیکٹو (Anti infective) ، نظام تنفس (Respiratory) ، ویکسینز(Vaccines)، جلدی امراض(Dermatological)، معدہ اور نظام ہضم  (Gastrointestinal)، درد کش(Analgesics)، آنکالوجی(Oncology) ، یورولوجی (Urology)، مرکزی اعصابی نظام، الرجی، دل اور وٹامنز کی مصنوعات تیار کرتی ہے۔

ہم مریضوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لیے اور معیاری مصنوعات کی فراہمی کے لیے اپنے مشن پر کاربند ہیں۔ہمارے کچھ معروف برانڈز میں  آگنمٹین(Augmentin)، سیریٹائڈ(Seretide)، ایموکسل(Amoxil)، ویلوسیف(Velosef)، زینٹک(Zantac ) اور کالپول شامل ہیں اس کے علاوہ معروف کنزیومر ہیلتھ برانڈز میں پیناڈول(Panadol)، ہورلکس (Horlicks)، سینسوڈائن(Sensodyne) اور ENO شامل ہیں۔ اہم ویکسینز میں سنفلورکس(Synflorix)، انفانرکس ہیگسا(Infanrix Hexa)، روٹا رکس(Rotarix)، انرجکس بی(Engerix-B)، ہیورکس(Havrix ) اور پرائیورکس ٹیٹرا (Priorix Tetra)شامل ہیں۔

جی ایس کے پاکستان آج ایک کامیاب بزنس ہے اورمالیت اور حجم کے اعتبار سے ملک میں مارکیٹ لیڈر ہے۔ اہم مقابل ایم این سیز ہیں جیسے ایبٹ، نوارٹس، فائزر، سنوفی اور مقامی کمپنیوں میں گیٹز اور سامی شامل ہیں۔ جی ایس کے پاکستان مسابقتی تجارتی صلاحیت رکھتے ہوۓ اور کامیابی سے BMS، UCB اور اسٹائیفل (Stiefel ) کے بزنس کو اپنا حصہ بنا چکا ہے اور 150 سے زائد برانڈز کا منافع بخش کاروبار کر رہا ہے۔

جی ایس کے میں اس وقت تقریباً 2,300 افراد سیلز، گلوبل مینوفیکچرنگ سروسز (GMS)، فارما ڈویژن اور کنزیومر ہیلتھ کیئر شعبوں میں ملازم ہیں۔ہماری  گلوبل مینوفیکچرنگ سروسز(GMS) پاکستان میں تین مراکز پر مشتمل ہے جو ویسٹ وہارف، سائٹ F-268 اور کورنگی ہیں۔