ہمارا نصب العین اور حکمت عملی

ہمارا نصب العین لوگوں کو بہتر کام کرنے، بہتر محسوس کرنے اور زیادہ لمبی زندگی گزارنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔

کاروبار ی حکمت عملی تین ترجیحات پر مرکوز ہے، جن کا مقصد ترقی میں اضافہ، خطرات  میں کمی اور ہمارے طویل المیعاد مالی کارکردگی میں بہتری لانا ہے۔ ان ترجیحات میں: متنوع عالمی کاروبار کو بڑھانا، زیادہ قدر و قیمت رکھنے والی مصنوعات فراہم کرنا، اور آپریشنل ماڈل کو آسان بناناشامل ہیں۔

اس بات کو یقینی بنانا کہ ہماری اقدار ہماری وراثت اور فیصلہ سازی میں ضم ہوں اورمعاشرے کی توقعات کو بہتر طریقے سے پورا کرنے میں مدد کرتی ہوں۔

متنوع کاروبار بڑھانا

ہمارا مقصد: ہم ایک متوازن کاروبار اور مصنوعات کا پورٹ فولیو تخلیق کررہے ہیں، جو فروخت میں مسلسل اضافے کا باعث بن سکتا ہے۔

ہمارے کاروبار کی مرکزیت فارماسیوٹیکل، ویکسینز اور کنزیومر ہیلتھ پر ہے۔

ہم نے 2015ء میں نوارٹس کے ویکسینز کے کاروبار جن میں انفلوئنزا ویکسینز شامل نہیں، حاصل کیا۔ اور ایک نئی کمپنی بنانے کے لیے اپنے کنزیومر ہیلتھ کیئر بزنس کو اس میں شامل کیا۔

امتیازات؍اہم اعداد و شمار

گروپ کی آمدنی 23 ارب پونڈ
امریکا اور یورپ سے باہر گروپ کی آمدنی 40 فیصد

Close accordion

اہم نوعیت کی مزید مصنوعات کی فراہمی

ہمارا مقصد: ہم نے اپنے ادارے میں تحقیق اور ترقی، R&D کی تنظیم کو تبدیل کیا ہے اور اب بہتر طور پر مصنوعات کی فراہمی ممکن بنائی ہے ۔ اس سے مریضوں کے علاج اور معالجین کے لیے خاطرخواہ بہتری واقع ہوئی ہے۔ پیداوار میں بہتری اور R&D کے فوائد کی شرح کو مرکز بناتے ہوئے اس عمل کو مزید اہمیت دی گئی ہے۔

امتیازات؍اہم اعداد و شمار

انتہائی اہمیت کی حامل 4 نئی مصنوعات کی 2014 میں منظوری۔
تقریباً 40 نئی مالیکیولر مصنوعات کی پہلے اور دوسرے مرحلے میں موجودگی

Close accordion

آپریٹنگ ماڈل کو آسان بنائيں

ہمارا مقصد: جیسے جیسے ہمارے کاروبار کی شکل تبدیل ہوتی رہتی ہے، ہم اپنے آپریشنز بھی تبدیل کرتے رہتے ہيں تاکہ ہم پیچیدگی کو کم کرکے زيادہ موثر طور پر کام کرسکيں۔

امتیازات؍اہم اعداد و شمار

فعال سرمایہ(ورکنگ کیپیٹل) میں 33 روز کا اضافہ 
سالانہ 3.5 ارب پونڈ کی مجموعی بچت جو سال 2008ء سے مختلف پروگراموں میں اصلاحات کے ذریعے کی گئی ہے

Close accordion

ذمہ دار کاروبار

ہمارا مقصد: ایک ذمہ دار کاروبار کا کردار ادا کرنا ہماری حکمت عملی کا مرکزی حصہ ہے، اور ہم کس طرح کامیاب ہوتے ہیں، وہ اتنا ہی اہم ہے جتنا کہ ہم کیا حاصل کرتے ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ ہماری اقدار اور ثقافت کے انضمام کی وجہ سے ہمارے فیصلے ہمیں معاشرے کی توقعات کو بہتر طور پر پورا کرنے میں مدد دیتے ہیں۔

امتیازات؍اہم اعداد و شمار

ایکسس ٹو میڈیسن انڈیکس 2014 کی درجہ بندی میں پہلی پوزیشن
ڈاؤ جونز سسٹین ایبلیٹی انڈیکس اسکور84% کے باعث ہمیں اپنے شعبے کی اولین 2 فیصد میں شمار کیا جاتا ہے

Close accordion