ہم کیا کرتے ہیں

جی ایس کے سائنسی بنیادوں پر خدمات فراہم کرنے والی شعبہ صحت کی عالمی کمپنی ہے۔ کمپنی تین بنیادی شعبوں فارماسیوٹیکلز، ویکسینز اور کنزیومر ہیلتھ کیئر میں تحقیق کرنے کے ساتھ مختلف نوعیت کی جدید مصنوعات تیار کرتی ہے۔

کمپنی عالمی سطح پر بھی انتہائی معروف ہے اور اس کے تجارتی آپریشنز 150 سے زائد ملکوں میں ہیں، 84 مینوفیکچرنگ سائٹس کا نیٹ ورک 36 ملکوں میں موجود ہے اور R&D کے بڑے مراکز یوکے، یو ایس اے، اسپین، بیلجیئم اور چین میں ہیں۔

فارماسیوٹیکلز

ہمارا فارماسیوٹیکلز بزنس وسیع سطح پرشدید نوعیت اور دائمی امراض کے علاج کے لیے ادویات بناتا ہے۔ہمارا پورٹ فولیو، پیٹنٹ اور آف پیٹنٹ ادویات پر مبنی ہے۔

ویکسینز

کمپنی کا ویکسینز بزنس دنیا کے بڑے کاروباروں میں سے ایک ہے، مختلف وبائی بیماریوں میں استعما ل کے لیے بالغان اور بچوں کی ویکسینز تیار کی جاتی ہیں۔ 2014ءمیں کمپنی نے 800 ملین سے زائد خوراکیں 170 ملکوں کو فراہم کیں۔ ان میں سے 80 فیصد سے زائد ترقی پزیر ملکوں کو فراہم کی گئیں.

کنزیومر ہیلتھ کیئر

کنزیومر ہیلتھ کیئر بزنس جن شعبوں میں مصنوعات تیار اور فراہم کرتا ہے ان میں درد میں آرام کی ادویات، نظام تنفس، منہ اور حلق اور غذائی تحفظ،آنتوں اور جلدی امراض کی مصنوعات شامل ہیں۔ان میں عالمی سطح پر معروف برانڈز جیسے سینسوڈائن، پیناڈول، ہارلکس اور ENO شامل ہیں۔