فارماسیوٹیکلز

ہمارا فارماسیوٹیکلز بزنس وسیع سطح پرشدید نوعیت اور دائمی امراض کے علاج کے لیے ادویات بناتا ہے۔ہمارا پورٹ فولیو، پیٹنٹ اور آف پیٹنٹ ادویات پر مبنی ہے۔

ہمارا فارماسیوٹیکلز بزنس وسیع پیمانے  پرشدید نوعیت کی بیماریوں اور دائمی امراض کے علاج کے لیے ادویات بناتا ہے۔ کاروباری اعتبار سے یہ کمپنی میں سب سے اہم مالیاتی شعبہ ہے۔ یہ کاروبارعالمی سطح پر فرنچائزز کے ذریعے آٹھ سے زائد شعبہ ٔ امراض میں ادویات فراہم کرتا ہےجس میں بائیوالیکٹرونک ٹیکنالوجی بھی شامل ہے۔ کمپنی پورٹ فولیو ،   پیٹنٹ اور آف پیٹنٹ ادویات پر مبنی ہے۔

ہماری مارکیٹ

فارماسیوٹیکل کی عالمی مارکیٹ بہت وسیع ہے۔ حالیہ برسوں میں ابھرتی ہوئی مارکیٹیں اور ایشیا پیسیفک کے علاقے ایسے  ہیں جہاںہماری مارکیٹ میں اضافہ ہوا ہے۔ مارکیٹ میں اضافہ، طلب کے بڑھتے ہوئے رجحان کے ساتھ جاری رہنے کی توقع ہے کیونکہ عالمی آبادی میں اضافہ ، ابھرتی ہوئی مارکیٹوں میں ترقی ان خطوں میں خوشحالی اور عالمی سطح پر طرز زندگی کی تبدیلیاں دیرپا صحت کومتاثر کرتی ہے۔

ہماری حکمت عملی

ہمارا فارماسیوٹیکل کا کاروبار تحقیق اور جدید مصنوعات کی تیاری کے ذریعے دنیا کے ملکوں میں تمام طبقہ آمدنیوالے افراد تک رسائی اور خوشحالی فراہم کرتا ہے۔

ہم ترقی یافتہ ملکوں امریکا اور یورپ میں اپنی موجودگی کو مستحکم بناتے ہوئے ابھرتی ہوئی مارکیٹوں میں سرمایہ کاری بڑھا رہے ہیں بشمول افریقا، جہاں ترقی کے شاندار مواقع ہیں۔

 کاروباری اشتراک ۔ فرنچائزز۔

ہمارا فارماسیوٹیکلز بزنس وسیع سطح پرشدید نوعیت اور دائمی امراض کے علاج کے لیے ادویات بناتا ہے۔  ہمارا پورٹ فولیو جدید اور  پہلے سے موجود ادویات پر مشتمل ہے ۔ کمپنی نظام تنفس اور HIV بیماریوں کے علاج کے لیے ادویات کی فراہمی میں لیڈر کی حیثیت  رکھتی ہے۔