کمپنی

آگے بڑھیں ایک ساتھ

ہم سائنس ٹیکنالوجی اور ٹیلنٹ کومتحد کرکے ایک ساتھ بیماری سے آگے نکلتے ہیں

دریافت کرنے کے لیے سکرول کریں۔

آگے بڑھیں ایک ساتھ

بیماری سے آگے بڑھنا کرہ ارض پر موجود سب سے متاثر کن چیلنجوں میں سے ایک ہے

آئیے دیکھیں کہ ہم اگلے دس سالوں میں 2.5 ارب افراد کی صحت پر کس طرح مثبت اثرات مرتب کریں گے۔

بیماری سے آگے بڑھنا
80+
مارکیٹس میں
جدّت
4
عالمی تحقیق اور ترقیاتی مراکز
مراحل
60+
ویکسین اور ادویات تیاری کے مراحل میں
اعتماد
1st
کم اور درمیانی آمدنی والے افراد کے ممالک کے لئے بھی میڈیسن انڈیکس تک رسائی میں سرِفہرست
کارکردگی
29.3 بلین
سال 2022 میں کاروبار

ہماری قیادت

ہمارے بورڈ اور عالمی قیادت کی ٹیم کے بارے میں مزید معلومات حاصل کریں جن پر ہمارے عزائم، حکمت عملی اور ثقافت کی فراہمی کی مجموعی ذمہ داری ہے۔

گلیکسو سمتھ کلائن پاکستان لمیٹڈ

جی ایس کے پاکستان لمیٹڈ، ایک سائنسی قیادت والی فارماسیوٹیکل کمپنی جو 70 سالوں سے پاکستان بھر میں 200 ملین سے زیادہ مریضوں کو قابل اعتماد معیاری ادویات اور ویکسین فراہم کر رہی ہے۔ہم اپنے دوائیوں کے پورٹ فولیو کو بڑھا کر، ڈیجیٹل حل استعمال کرتے ہوئے اپنی قائدانہ حیثیت سے فائدہ اٹھانے کے خواہشمند ہیں۔

اس مقصد کے حصول کے لیے جی ایس کے نے پاکستان میں ایک باصلاحیت اور مستقبل کیلئے تیار تنظیم تشکیل دی ہے۔ جس میں ایک وسیع مینوفیکچرنگ اور ڈسٹریبیوشن نیٹ ورک شامل ہے۔ جو کہ ہمارے اقدار اور ثقافت کے مطابق مریضوں کی ضروریات کو سمجھتے ہوئے ترقی کررہا ہے۔جی ایس کے پاکستان بہت سے علاج کے شعبوں کو پورا کرتا ہے ہے جن میں اینٹی انفیکٹیوز، جلد کے امراض، سانس کا مرض،درد کی دوا، یورولوجی اور ویکسین شامل ہے ۔

ہمارا مقصد اعلیٰ معیاری ادویات کی مسلسل پیداوار اور ان تک مریضوں کی رسائی کو آسان بنانا ہے تاکہ مریضوں کے معیارِ زندگی کو بہتر بنایا جا سکے۔ ہمارے اہم فارماسیوٹیکل برانڈز میں اگمنٹن، ویلوزف، اموکسل، ڈرموویٹ، کلوبیویٹ، بیٹنوویٹ، کیلپول اور وینٹولین شامل ہیں۔

جی ایس کے اکستان میں فارما مارکیٹ لیڈر ہے ہمارا 10.9 فیصد ہے۔ہم ایک منافع بخش کاروبار میں مختلف اقسام کی 69 رجسٹرڈ برانڈز اور 175 سے زیادہ​ رجسٹر مصنوعات کے ساتھ ترقی کر رہے ہیں۔

جی ایس کے پاکستان اس وقت اپنی مینوفیکچرنگ، فارماسیوٹیکل اور سیلز فنکشنز میں 1700 سے زیادہ افراد کو ملازمت دیتا ہے۔ہمارا فارما سپلائی چین (پی ایس سی) ڈویژن جو سالانہ 400 ملین سے زیادہ پیک تیار کرتا ہے، تین سہولیات پر مشتمل ہے، یہ سب کراچی میں ویسٹ وارف، ایف 268 ایس آئی ٹی ای اور کورنگی میں واقع ہیں۔

پولیسی کے خدوخال

جی ایس کی موجودہ پالیسیاں کمپنی کے مقّرر کردہ اعلیٰ معیار اور بیرونی توقعات پر پورا اترنے کے عمل کو یقینی بناتی ہیں۔

عالمی علاج کے شعبے