سیکشن 242 کے تحت شیئر ہولڈرز کو نوٹس

جملہ اخبارات میں اشاعت: ڈان، جنگ، بزنس ریکاڈر، نوائے وقت اور پاکستان آبزرور

گلیکسو اسمتھ کلائن پاکستان لمیٹڈ

کمپنیز ایکٹ2017 کی شق نمبر242 کے تحت بذریعہ الیکٹرونک موڈ منافع کی ضروری ادائیگی کے لیے نوٹس برائے شیئر ہو لڈرز

کمپنیز ایکٹ2017 کے سیکشن242 کی تعمیل میں فہرست میں درج کمپنیز کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنے شیئر ہولڈرز کوڈیویڈنڈز کی کیش ادائیگی بذریعہ ڈیویڈنڈ وارنٹس کرنے کے بجائے براہِ راست اُن کے بینک اکاؤنٹس میں جمع کرایں۔ لہذاہم اپنے معزز شیئرہولڈرز سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ اپنے انٹر نیشنل بینک اکاؤنٹ نمبر(IBAN) اور بینک کی دیگر تفصیلات فراہم کر دیں تاکہ آپ کے لیے کیش ڈیویڈنڈ ز کی ادائیگی کوبذریعہ الیکٹرونک موڈ آسان بنا یا جا سکے۔جوائنٹ ہولڈرز کے لیے مذکورہ بالامرکزی شیئر ہولڈر کے بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات درکار ہوں گی۔ 

ایس ای سی پی کے مورخہ یکم اگست2017 کو جاری ہو نے والے2017کے سرکلر نمبر18جو یکم نومبر2017سے نافذالعمل ہے ، کی رو سے فہرست میں درج تمام کمپنیز کو تاکید کی جاتی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ شیئر ہولڈرز کو کیش ڈیویڈنڈز کی ادائیگی صرف بذریعہ الیکٹرونک موڈ ہوگی۔

لہذا کمپنی کے تمام فزیکل شیئر ہولڈرز سے گزارش کی جاتی ہے کہ وہ مندرجہ ذیل فارم کو استعمال کرتے ہوئے اپنے IBAN اور دیگر تفصیلات کمپنی شیئر رجسٹرار،سینٹرل ڈپازٹری کمپنی آف پاکستان لمیٹڈ ،CDC House،99-B ،بلاکB ، S.M.C.H.S.،مین شاہراہِ فیصل، کراچی کو فراہم کر دیں۔ ٹیلی فون نمبر0800-23275۔سی ڈی سی شیئر ہولڈر سے گزارش کی جاتی ہے ہ وہ اپنے انٹر نیشنل بینک اکاؤنٹ نمبرز(IBAN)اور دیگر متعلق تفصیلات سی ڈی سی میں اپنے اسٹاک بروکرز کو یا پھر اپنے سی ڈی سی انویسٹر اکاؤنٹ سروس(IAS) کو فراہم کر دیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ اُن کی رجسٹریشن کی تفصیلات تازہ ترین ہیں۔

کمپنیز ایکٹ2017 کی شق نمبر242 اور بعد ازاں سیکوریٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان بذریعہSRO1145(1) نوٹیفیکیشن پر عمل درآمد کرتے ہوئے کمپنی ایسے شیئر ہولڈرز کی ادائیگی روک دے گی جو اپنے بینک کی مکمل تفصیلات بشمول انٹر نیشنل بینک اکاؤنٹ نمبرز(IBAN) فراہم نہیں کریں گے۔

بحکم بورڈ

سید عظیم عباس نقوی
کمپنی سیکریٹری

کراچی :02مئی 2018