ٹیکنالوجی

ہماری ترقی کی دوڑ میں جدید ٹیکنالوجی ایک مرکزی پلیٹ فارم کی حیثیت رکھتی ہے۔ ہمیں اے آئی اور فنکشنل جینومیکس میں مہارت حاصل ہے۔ہماری عالمی ان-ہاؤس اے آئی کی ٹیم مشین لرننگ کا استعمال کر کے جینیات کے پیچیدہ ڈیٹا کو بھی نہایت درستگی، تیز رفتاری کے ساتھ اس پیمانے پر مطالعہ کر رہی ہے جسکی مثال پہلے نہیں ملتی ۔

تحقیق میں ہمارے تقریباً %70 اہداف جینیاتی طور پر توثیق شدہ ہیں۔

ہمارے آر اینڈ ڈی کی کامیابی کا انحصار صرف بیماریوں کے نئے علاج تلاش کرنے میں نہیں بلکہ اس بات پر ہے کہ ہم انہیں کیسے ڈھونڈتے ہیں۔اس کا کلیدی مقصد انسانی جنییات، جینومیکس اور جدید ٹیکنالوجی کو ملا کر ایسا علاج تلاش کرنا ہےکہ اس بارے میں بہتر پیشن گوئی کرے کہ یہ کس بیماری کے لئے ہے اور کیوں ہے۔

ایک ساتھ مل کر بیماری سے آگے بڑھنے کے اپنے مقصد کو پورا کرنے کے لیے، ہم جینیاتی طور پر توثیق شدہ اہداف کو ترجیح دیتے ہیں تاکہ منظور شدہ ویکسین یا دوا کی کامیابی سے فراہمی کے اپنے امکانات کو بڑھایا جا سکے، اس طرح مریضوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے پر سب سے زیادہ اثر پڑتا ہے۔ شائع شدہ سائنسی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ جینیاتی طور پر توثیق شدہ اہداف سے دوائی بننے کا امکان کم از کم دگنا ہے۔

About AI And ML

سائنس کے پیچھے ۔

آئیں جانیں کہ سائنس کے پیچھے کتنی جدید ٹیکنالوجیزہیں۔

ہر آلے کو بروئے کار لاتے ہوئے ہمیں بیماریوں سے آگے بڑھنا ہوگا۔

ہم طبی دریافت کے اس دور سب سے آگے موجود ہیں۔ہم نے گزشتہ دہائی کے جینیاتی انقلاب سے ملنے والی معلومات کو مریضوں کے ہیلتھ کیئر ڈیٹا، اے آئی ٹیکنالوجی اور مشین لرننگ کے ساتھ ملا دیا ہے ۔

فنکشنل جینومیکس میں پیش رفت، جیسے سی آر آئی ایس پی آر جین ایڈیٹنگ، نے پہلے ہی ادویات کی دریافت میں پیشِ نظر ممکنات کا تذکرہ شروع کر دیا ہے۔جو محققین کو حیاتیات کے راز جاننے اور کامیابی کے زیادہ امکان کے ساتھ ادویات کے جدید اہداف کی نشاندہی کرنے میں مدد کرتا ہے۔اس سے ظاہر ہے کہ ہم مریضوں کے لئے زیادہ فعال تجویز دے سکتے ہیں اور ادویات کی دریافت کے لیے سب سے زیادہ پُر اُمید شعبوں میں مزید تیز رفتاری سے کام کر سکتے ہیں ۔

یہ پیش رفت ایک ایسے مظہر کو آگے بڑھا رہی ہے جسے ہم 'حیاتیات کی ڈیجیٹلائزیشن' کہتے ہیں، جو سائنسدانوں کو انسانی حیاتیات کو اس طرح دریافت کرنے میں مدد دیتا ہے جو پہلے کبھی ممکن نہیں تھا۔ یہ پہلے کی نسبت پہنچ سے باہر بیماریوں کا ایک یقینی علاج بھی بتاتا ہے اور جو مستقبل میں مریضوں کو فائدہ پہنچائے گا۔

ٹیکنالوجی کا پلیٹ فارم

جی ایس کے پاس پوری انڈسٹری کا وسیع ترین ویکسین پلیٹ فارم پورٹ فولیو ہے۔ یہی ہمیں نئی ویکسین بنانے کے لیے سب سے زیادہ اُمید افزا ٹیکنالوجی نقطۂ نظر یا مختلف پلیٹ فارم کی ٹیکنالوجی کے امتزاج کا انتخاب کرنے کے قابل بناتا ہے جو کہ پہلے کبھی ممکن نہیں تھا۔

پلیٹ فارم ٹیکنالوجیز جیسے ایڈجووینٹس، بائیو کونوجوگیشن، میمبرین اینٹیجن (جی ایم ایم اے) کے لئے عمومی ماڈیول ز اور ایڈینووائرس ویکٹرز کو مختلف پیتھوجینز کی ایک رینج کے خلاف ویکسین بنانے اور کامیابی کی فراہمی کے لئے ایک تیار کردہ نقطہ نظر فراہم کرتا ہے.اس میں ایم آر این اے بھی شامل ہے جو ہماری ترقی کے لئے ایک اہم توجہ کا شعبہ ہے کیونکہ ہم اسے ایک اہم پلیٹ فارم ٹیکنالوجی اور ویکسین کے مستقبل کے لئے بڑے موقع کے طور پر دیکھتے ہیں۔