معائنے

ہمارے طبی معائنے کے عمل کے بارے میں معلوم کریں،کس طرح ہم ڈاکٹروں اور رضا کاروں کے ساتھ کام کرتے ہیں اور کیسے تحقیقی رضاکار بن سکتے ہیں۔

GSK Product Testing

ہمارا مطالعاتی اندراج

جی ایس کےعالمی مطالعاتی اندراج
 ہمارے مطالعے کے بارے میں معلومات فراہم کرتا ہے۔یہ سائنسی جریدوں، سائنسی کانگریسوں، صحت
 کی دیکھ بھال کے پیشہ ور افراد کو خطوط اور منظور شدہ تجویز کردہ معلومات میں پیش کی جانے والی معلومات کی تکمیل ہے۔ ہمارا مقصد اپنی طبی تحقیق شدہ مصنوعات کو سائنسی ادب میں مقالات کے طور پر شائع کرنا ہے۔

ہمارا ماننا ہے کہ ہر فرد جو کلینکل ریسرچ اور اس کی اشاعت میں شامل ہے اس بات کو یقینی بنائے کہ طبی معائنے اور تحقیق سے حاصل ہونے والی معلومات عوام کی پہنچ میں ہوں۔

Clinical Research Volunteer

کلینیکل ریسرچ رضاکار بنیں

ہر وہ شخص جو طبی معائنہ میں حصہ لیتا ہے وہ رضاکار ہوتا ہے چاہے وہ صحت مند ہو یا خود اس مرض میں مبتلا ہو جس کا علاج ہو رہا ہو۔ اگر آپ برطانیہ میں جی ایس کے کے ذریعے براہ راست چلائے جانے والے طبی معائنے کے مطالعات کے لیے ممکنہ صحت مند ٹرائل رضاکار کے طور پر شامل ہونا چاہتے ہیں تو براہ مہربانی  عالمی جی ایس کے طبی معائنے کی ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔

دوسرے تمام مطالعات کے لیے براہ کرم اپنے ڈاکٹر سے رجوع کریں کہ کیا کوئی طبی مطالعہ آپ کے لیے ذاتی طور پر موزوں ہو سکتا ہے۔

عالمی ہمدردانہ استعمال کی پالیسیاں اور پروگرام

طبیّ جانچ کی اقسام

ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے طبّی جانچ کےزیادہ سےزیادہ نمائندے ہوں اور قابلِ رسائی ہوں جو ہر قسم کی آبادی کے مریضوں، بیماریوں، عمر، نسل،جنس اور صنف سمیت سب کی عکاسی کریں۔

گزشتہ پانچ سالوں کے دوران ہم نے تجربہ کار سائٹس پر اپنے اہلکاروں کو تربیت اور معاونت پر عملدرآمد کرتے ہوئے اپنی طبی جانچ میں مریضوں کی اقسام کو بہتر بنانے کے لئے سخت محنت کی ہے جس میں ترقی پزیر کمیونٹییوں میں کلینکل جانچ کے بارے میں آگاہی کی تربیت بھی شامل ہے ۔

2021 میں، ہم نے بہتر انداز میں وبائی امراض، بیماری کے بوجھ اور صحت کی مساوات کے بارے میں اپنی تعلیم کو بہتر طور پر مربوط کرنے کے لیے ایک گلوبل ڈیموگرافکس اور ڈائیورسٹی ٹیم تشکیل دی، اور یہ کہ ان کا عمر، جنس، صنف، اور نسل سے کیا تعلق ہے تاکہ ہم اپنےجانچ(ٹرائل) کی منصوبہ بندی کرتے وقت ان اسباق کو مدِنظر رکھ سکیں۔

 

عالمی طبی معائنوں کی تفریق