درخواست دینے کے لیے تجاویز
آپ نے فیصلہ کیا ہےکہ آپ کیریئر کے آغاز کے لیے تیار ہیں یا کام کی دنیا میں داخل ہو رہے ہیں لیکن آپ ملازمت کے لئے درخواست کیسے دیں گے؟
کسی بھی نئی ملازمت کے لئے درخواست دینا مشکل ہو سکتا ہے اور یہ آپکے طویل مدتی کیریئر کیلئے اہم فیصلہ بھی سکتا ہے. یہاں ہم کچھ عملی مشورے پیش کررہے ہیں کہ آپ کس طرح اس بات کو یقینی بنا سکتے ہیں کہ جی ایس کے آپ کے لئے صحیح کمپنی ہے اور آپ کس طرح بہترین ممکنہ درخواست بنا سکتے ہیں۔
:سی وی
بتائیں کہ آپ کون ہیں اور وہ مہارت اور تجربہ جو آپ اپنے کردار میں لا سکتے ہیں۔ ایک بہترین سی وی وہ ہو تی ہے جو آپ کےکردارکےمطابق ہو جویقینی طور پر آپ کے سب سے زیا د ہ متعلقہ تجربے کو نمایاں کررہی ہو۔
آپ کی سی وی پڑھنے اور رابطہ کرنے کے لئے آسان ہونی چاہیے، بہت سارے مخففات سے بچنے کی کوشش کریں اور فارمیٹ کو آسان اور واضح رکھیں۔
:تعارفی خط
آپ کی درخواست واقعی مضبوط تعارفی خط کے ساتھ ہونی چاہیے۔
اپنی موزونیت کا خاکہ پیش کریں اور یہ کردار آپ کے کیریئر کے اس مرحلے پر آپ کے لئے کیوں صحیح ہے۔ ان شعبوں پر آپ کی رہنمائی کرنے کے لیے ملازمت کی تفصیل موجود ہے جن پر آپ کو زور دینا چاہیئے ۔
پنی شخصیت کو ظاہر کرنے سے مت ڈریں ۔
یہ آپ کا پہلا تاثر ہے لہذا اسے شامل کریں کریں۔اپنی درخواست جمع کرانے سے پہلے کسی بھی حجے یا گرامر کی غلطیوں کو دیکھ لیں۔
اہم اسامیوں کے لئے ملازمت کی پوسٹنگ کا جائزہ لیں اور ملازمت کے لئے احتساب کریں
ہماری ویب سائٹ اور سوشل میڈیا بشمول فیس بک ، ٹویٹر ، لنکڈ ان اور انسٹاگرام پر جی ایس کے کی تحقیق کریں۔
ہماری صنعت کو درپیش پیشرفتوں اور چیلنجوں کے سلسلے میں اپنے آپ کو اپ ڈیٹ کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ موجود اسامی کے کردار کی ضروریات کو سمجھتے ہیں۔
سوالات تیار کریں۔ آپ کے پاس ان ایریاز کے ارد گرد کم از کم 3-4 سوالات تیار ہونے چاہئیں جس کےبارےمیں آپ مزید جاننا چاہتے ہیں۔ بصیرت سے بھرپور سوالات کی تیاری یہ ظاہر کرتی ہے کہ آپ نے کردار کے بارے میں سوچا ہے، اور یہ موقع کے بارے میں آپ کی سمجھ کو ظاہرکرتاہے۔
اہلیت پر مبنی انٹرویو سے اپنے آپ کو واقف کریں: یہ اس اصول پر مبنی ہے کہ ماضی کا رویہ مستقبل کے رویے کی پیش گوئی کرتا ہے۔جب آپ ان تجربات کو بیان کر رہے ہوتے ہیں، تو انٹرویو لینے والا ایک مخصوص صورتحال یا ٹاسک، آپ کے کیے گئے اقدامات اور آپ کے حاصل کردہ نتائج کی تلاش میں ہوتا ہے۔یہ فارمیٹ، جسے STAR کہا جاتا ہے، تمام اہلیت پر مبنی انٹرویو کی بنیاد ہے۔
ایک ""اسٹار"" جو
صورت حال یا ٹاسک جس کا آپ کو سامنا کرنا پڑا
صورتحال کی روشنی میں آپ نے جو اقدامات کیے ہیں
آپ کے اقدامات کے نتائج
سوال کو غور سے سنیں
جواب دینے سے پہلے اپنے خیالات کو مرتب کرنے کے لئے ایک یا دو سیکنڈ لیں۔
اگر آپ کو ضرورت ہو تو وضاحت کے لئے پوچھیں - اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ واقعی سمجھتے ہیں کہ انٹرویو لینے والا کیا پوچھ رہا ہے
اختصار اور واضح طور پر بات کریں، مشکل الفاظ کو کم سے کم کریں، نامناسب الفاظ کا استعمال نہ کریں۔
اپنے جوابات کو ایس ٹی اے آر میں بیان کرنے کی کوشش کریں ، اور انہیں مختصر رکھیں۔۔
اپنی مثالوں کو مختلف کرنے کی کوشش کریں -اگرچہ مختلف صلاحیتوں کی وضاحت کرنے کے لئے ایک ہی مثال کا استعمال کرنا ٹھیک ہے (اور بعض اوقات موثر)