ہماری حکمت عملی
جی ایس کے تبدیل ہو گیا ہے۔ ۔ جولائی 2022 میں، ہم نے اپنے عالمی سطح پر صارفین کی صحت کی دیکھ بھال کے کاروبار، ہیلون کو الگ کر دیا۔ اب ہم مکمل طور پر مرکوز بائیو فارما کمپنی ہیں۔
ہم بیماری کی روک تھام اور علاج کے بڑھتے ہوئے صحیح رجحانات کو زیادہ سے زیادہ کرنے کے لئے ویکسین میں جدت طرازی اور ادویات کی خصوصیات کو ترجیح دیتے ہیں۔ ہماری تحقیق و ترقی کا مرکز انسانی مدافعتی نظام، انسانی جینیات اور جدید ٹیکنالوجی اور دنیا کی بہترین ویکسین اور ادویات کی تیاری کے علوم پر ہے۔ ہم علاج معالجے کے چار طریقوں پر توجہ دیں گے جن میں: متعدی امراض، ایچ آئی وی(ایڈز)، انکولوجی(کینسر) اور امیونولوجی(مدافعتی نظام) شامل ہیں۔
ہماری طویل مدتی ترجیحات

ہم زیادہ سے زیادہ لوگوں کی زندگیوں میں فرق لانے کے لیے سائنس، ٹیکنالوجی اور ٹیلنٹ کو متحد کر رہے ہیں۔ ہمارا مقصد صرف بہتر دوائی اور ویکسین بنانا نہیں بلکہ ایسی ادویات کو تیار کرنا ہے جو موثرطریقے سے فوری اثر دکھائے اور جنہیں مستقبل میں زیادہ تجویز کیا جاسکے۔یہ 2021میں ہماری تحقیق و ترقی اور ترسیل کی مسلسل کامیابیوں میں نمایاں پیش رفت کو ظاہرکرتاہے۔اسٹریٹجک شراکت داری دریافت کی نئی راہیں کھولنے میں معاون ثابت ہوتی ہے ۔ہمارے اہم اشتراک میں شامل آکسفورڈ یونیورسٹی کے ساتھ نیورو-ڈیجینریٹو بیماریوں پر،کنگز کالج لندن کے ساتھ کینسر کے علاج پر اور 23اینڈ می کے ساتھ جینیاتی اور جینومیکس پر مل کر کام کر رہے ہیں
-
سال 2017 سے اب تک 13 بڑی منظوریاں
13 -
فیز 3 میں ممکنہ نئی ویکسین اور ادویات اور 2017 میں رجسٹریشن
23 -
ہماری ترسیل میں 60+ ویکسین اور ادویات شامل ہیں
60+

ہم اپنے اچھے مستقبل کے لیے پراعتماد ہیں۔مریضوں کے لئے ہمارے باہمت عزائم ترقی کا ایک نیا وعدہ ہے اور اگلے پانچ سالوں میں ترسیل میں نمایاں اقدام کی تبدیلی سے ظاہر ہوتے ہیں۔یعنی اب جی ایس کے کی مزیدویکسین اور ادویات بشمول جدید نیٔ مصنوعات مزید ان لوگوں تک پہنچے گی جنہیں ان کی اشد ضرورت ہے۔
-
سال 2021 میں فراہم کردہ ویکسین
>767mn -
سال 2022 میں فراہم کردہ ادویات کی خوراک
2.3bn

ذمہ داری کے ساتھ کاروبار کرنا ہماری حکمت عملی کا لازمی حصہ ہے۔ہم اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہیں اور ان شعبوں میں کارکردگی دکھاتے ہیں جو مریض و معاشرے اور ہمارے لوگوں پر بہتر ،مثبت اور طویل اثرات مرتب کرتے ہیں۔اس میں قیمتوں کا تعین اور رسائی، پائیداری، عالمی صحت اور صحت کی حفاظت، عدم یکسانیت،برابری اور شمولیت، پروڈکٹ گورننس اور آپریٹنگ کے معیارات شامل ہیں۔
ہماری ثقافت
جی ایس کے میں ثقافت ایک ایسی چیز ہے جو ہم سب کی ملکیت ہے۔یہ ہمارے مقصد کو تقویت دیتا ہے، ہماری حکمت عملی کو آگے بڑھاتا ہے اور جی ایس کے کو ایک ایسی جگہ بنانے میں مدد کرتا ہے جہاں لوگ ترقی کر سکیں۔ مریضوں کے لئےپُرعزم ہونے، اثر کے لئے جوابدہ ہونے اور صحیح کام کرنے کی ہماری ثقافت اس بات کی بنیاد ہے کہ ہم مل کر کیسے اپنے مریضوں،شیئر ہولڈرز اور جی ایس کےلوگوں کے لیے فراہم کرتےہیں۔
ہمارا ضابطہ جی ایس کے اور ہمارے لوگوں کے ساتھ مل کر آگے بڑھنے کے وعدوں کا تعین کرتا ہے - تاکہ ہم اپنے عزائم کو صحیح طریقے سے پورا کر سکیں، اپنی ثقافت کو زندہ کر سکیں اور جی ایس کے کو کام کرنے کے لئے ایک دلچسپ اور متاثر کن جگہ بنا سکیں۔