کمپنی
آگے بڑھیں ایک ساتھ
ہم سائنس ٹیکنالوجی اور ٹیلنٹ کومتحد کرکے ایک ساتھ بیماری سے آگے نکلتے ہیں
دریافت کرنے کے لیے سکرول کریں۔
آگے بڑھیں ایک ساتھ
بیماری سے آگے بڑھنا کرہ ارض پر موجود سب سے متاثر کن چیلنجوں میں سے ایک ہے
آئیے دیکھیں کہ ہم اگلے دس سالوں میں 2.5 ارب افراد کی صحت پر کس طرح مثبت اثرات مرتب کریں گے۔
ہماری قیادت
ہمارے بورڈ اور عالمی قیادت کی ٹیم کے بارے میں مزید معلومات حاصل کریں جن پر ہمارے عزائم، حکمت عملی اور ثقافت کی فراہمی کی مجموعی ذمہ داری ہے۔
گلیکسو سمتھ کلائن پاکستان لمیٹڈ
جی ایس کے پاکستان لمیٹڈ، ایک سائنسی قیادت والی فارماسیوٹیکل کمپنی جو 70 سالوں سے پاکستان بھر میں 200 ملین سے زیادہ مریضوں کو قابل اعتماد معیاری ادویات اور ویکسین فراہم کر رہی ہے۔ہم اپنے دوائیوں کے پورٹ فولیو کو بڑھا کر، ڈیجیٹل حل استعمال کرتے ہوئے اپنی قائدانہ حیثیت سے فائدہ اٹھانے کے خواہشمند ہیں۔
اس مقصد کے حصول کے لیے جی ایس کے نے پاکستان میں ایک باصلاحیت اور مستقبل کیلئے تیار تنظیم تشکیل دی ہے۔ جس میں ایک وسیع مینوفیکچرنگ اور ڈسٹریبیوشن نیٹ ورک شامل ہے۔ جو کہ ہمارے اقدار اور ثقافت کے مطابق مریضوں کی ضروریات کو سمجھتے ہوئے ترقی کررہا ہے۔جی ایس کے پاکستان بہت سے علاج کے شعبوں کو پورا کرتا ہے ہے جن میں اینٹی انفیکٹیوز، جلد کے امراض، سانس کا مرض،درد کی دوا، یورولوجی اور ویکسین شامل ہے ۔
ہمارا مقصد اعلیٰ معیاری ادویات کی مسلسل پیداوار اور ان تک مریضوں کی رسائی کو آسان بنانا ہے تاکہ مریضوں کے معیارِ زندگی کو بہتر بنایا جا سکے۔ ہمارے اہم فارماسیوٹیکل برانڈز میں اگمنٹن، ویلوزف، اموکسل، ڈرموویٹ، کلوبیویٹ، بیٹنوویٹ، کیلپول اور وینٹولین شامل ہیں۔
جی ایس کے اکستان میں فارما مارکیٹ لیڈر ہے ہمارا 10.9 فیصد ہے۔ہم ایک منافع بخش کاروبار میں مختلف اقسام کی 69 رجسٹرڈ برانڈز اور 175 سے زیادہ رجسٹر مصنوعات کے ساتھ ترقی کر رہے ہیں۔
جی ایس کے پاکستان اس وقت اپنی مینوفیکچرنگ، فارماسیوٹیکل اور سیلز فنکشنز میں 1700 سے زیادہ افراد کو ملازمت دیتا ہے۔ہمارا فارما سپلائی چین (پی ایس سی) ڈویژن جو سالانہ 400 ملین سے زیادہ پیک تیار کرتا ہے، تین سہولیات پر مشتمل ہے، یہ سب کراچی میں ویسٹ وارف، ایف 268 ایس آئی ٹی ای اور کورنگی میں واقع ہیں۔
ایف-268 سندھ انڈسٹریل ٹریڈنگ اسٹیٹ (ایس آئی ٹی آی) میں واقع ہے جو پاکستان کی سب سے بڑی فارما سہولت ہے۔یہاں جدید ڈیجیٹل ڈیٹا تجزیاتی ٹولز کی خصوصیت کے کے تین سیکشن ہیں جن میں لیکوئڈز بلاک، ٹیبلٹس بلاک، اور ایک وقف پینسلین بلاک۔اس سائٹ پر مرہم بنانے کے لئے ایک چھوٹا یونٹ بھی وقف ہے۔یہاں 91 سے زائد (ایس کے یو) تیار کیے جاتے ہیں جن کا سالانہ حجم تقریباً 190 ملین پیک ہے۔ اس سائٹ پر تیار کی جانے والی بڑی مصنوعات میں اگمنٹن (ڈیسیفلیکس بلسٹر کی پیکنگ میں)،اموکسیل اور کیلپول شامل ہیں۔حال ہی میں اپنے زیادہ تر ایس کے یو کے لئے چائلڈ ریزسٹنٹ سینئر فرینڈلی (سی آر ایس ایف) پیکیجنگ بھی لانچ کی ہے۔

کورنگی انڈسٹریل ایریا میں واقع اس جدید ترین مینوفیکچرنگ سائیٹ میں سیفالوسپورن کے لیے ایک بلاک وقف ہے۔جو کہ اورل اور انجیکشن، لیکوئیڈ ایمپولس، جراثیم سے پاک سہولت اور گولیاں بنانے کے لئے ایک یونٹ ہے۔یہ سائٹ 77 ایس کے یو تیار کرتی ہے اور تقریبا 45 ملین پیک کا سالانہ حجم تیار کرتی ہے۔ یہاں تیار کی جانے والی بڑی مصنوعات میں ویلوزف، کیپوٹن، سیپوریکس، زیناسیف اور تھیراگرن الٹرا شامل ہیں۔

جی ایس کے ویسٹ وارف پاکستان میں ایک پیش قدم ملٹی نیشنل کمپنی ہے جو کہ سمندر کنارے، کراچی شہر میں واقع ہے۔ یہاں جلدی امراض کی مصنوعات میں بڑے پیمانے پر تیار ہونے والے مرہم،کریم اور لوشن شامل ہیں۔اس سائیٹ پر اوٹیکس (کان کے قطرے) اور اسپینولس تیار ہوتے ہیں۔ اس سائٹ پر تیار ہونے والے کچھ اہم برانڈز میں بیٹنوویٹ، ڈرموویٹ، کلوبیویٹ، پولی فیکس اور فیفولویٹ شامل ہیں۔ 61 ایس کے یو یہاں تیار کیے جاتے ہیں جن کا سالانہ حجم تقریباً 168.5 ملین پیک ہے۔

پولیسی کے خدوخال
جی ایس کی موجودہ پالیسیاں کمپنی کے مقّرر کردہ اعلیٰ معیار اور بیرونی توقعات پر پورا اترنے کے عمل کو یقینی بناتی ہیں۔
جی ایس کے کوڈ آف کنڈکٹ
انسداد رشوت ستانی اور بدعنوانی (اے بی اے سی) پروگرام
انسداد رشوت ستانی اور بدعنوانی (اے بی اے سی) پروگرام رشوت ستانی اور بدعنوانی کے خطرے اور خطرے سے نمٹنے کے لیے جی ایس کے کے ردعمل کا حصہ ہے۔ اس پروگرام میں اے بی اے سی پالیسی اور اسٹینڈرڈ شامل ہے،جسے عملے اور بیرونی پارٹیوں کو رشوت ستانی اور بدعنوانی کے خطرے اور فعال طور پر اس کا مقابلہ کرنے کی ان کی ذمہ داریوں کو سمجھنے میں مدد دینے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
تیسری پارٹی کی نگرانی کا پروگرام
ہمارا تھرڈ پارٹی اوور سائٹ پروگرام سپلائرز، ڈسٹری بیوٹرز اور دیگر کاروباری شراکت داروں کے ساتھ تیسری پارٹی کی کاروباری مصروفیات سے خطرات پر قابو پانے میں مدد کرتا ہے۔ ہم کاروباری شراکت داروں کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں جو اعلی اخلاقی معیار کے ہمارے عزم کا اشتراک کرتے ہیں اور ذمہ دارانہ طریقے سے کام کرتے ہیں
سائنسی مشغولیت اور فروغ
جی ایس کے ماحولیات، صحت، تحفظ اور پائیداری کی پالیسی
جی ایس کے لوگوں اور ماحولیات کے تحفظ، ہمارے پائیداری کے عزائم کی طرف بڑھنے اور ہمارے لوگوں کی فلاح و بہبود اور تحفظ کو فروغ دینے کے لئے پرعزم ہے۔ ہماری ماحولیات، صحت اور تحفظ کی پالیسی ای ایچ ایس ایس خطرات کے انتظام اور اندرونی اور بیرونی طور پر ہمارے ای ایچ ایس ایس تحفظ کے وعدوں کو پورا کرنے کے مواقع پیدا کرنے کے لئے ہمارا نقطہ نظر طے کرتی ہے۔
جی ایس کے کوالٹی پالیسی
جی اس کے کاروبار کے انتظام کو سنبھالنے کے لیے کوالٹی مینجمنٹ سسٹم کو فروغ دے رہا ہے تاکہ ایک فریم ورک قائم ہو سکے جس سے ہماری قائدانہ صلاحیت اورعزم ظاہر ہو سکے