مقصد ، حکمتِ عملی اور ثقافت

ہم ایک عالمی بائیو فارما کمپنی ہیں جس کا مقصد سائنس، ٹیکنالوجی اور ٹیلنٹ کو متحد کر کے ایک ساتھ بیماری سے آگے نکلنا ہے۔

ہمارا مقصد اگلے ١٠ سالوں میں ڈھائی ارب افراد کی صحت پر مثبت اثر ڈالنا ہے۔ہمارے جراتمندانہ عزائم مریضوں سے نئے وعدوں کی تکمیل اور کارکردگی میں مرحلہ وار تبدیلی سے ظاہر ہے۔

  ہم ایک ایسی کمپنی ہیں جہاں شاندار لوگ ترقی کر سکتے ہیں۔

ہماری حکمت عملی

جی ایس کے تبدیل ہو گیا ہے۔ ۔ جولائی 2022 میں، ہم نے اپنے عالمی سطح پر صارفین کی صحت کی دیکھ بھال کے کاروبار، ہیلون کو الگ کر دیا۔ اب ہم مکمل طور پر مرکوز بائیو فارما کمپنی ہیں۔

ہم بیماری کی روک تھام اور علاج کے بڑھتے ہوئے صحیح رجحانات کو زیادہ سے زیادہ کرنے کے لئے ویکسین میں جدت طرازی اور ادویات کی خصوصیات کو ترجیح دیتے ہیں۔ ہماری تحقیق و ترقی کا مرکز انسانی مدافعتی نظام، انسانی جینیات اور جدید ٹیکنالوجی اور دنیا کی بہترین ویکسین اور ادویات کی تیاری کے علوم پر ہے۔ ہم علاج معالجے کے چار طریقوں پر توجہ دیں گے جن میں: متعدی امراض، ایچ آئی وی(ایڈز)، انکولوجی(کینسر) اور امیونولوجی(مدافعتی نظام) شامل ہیں۔

ہماری عالمی تحقیق و ترقی کا نقطئہ نظر

عالمی جی ایس کے ساتھ شراکت داری

ہمارا پورٹ فولیو

Vaccine Shingles GSK

ویکسین

ویکسین

ویکسین لوگوں کو زندگی کے ہر مرحلے میں متعدد بیماریوں سے بچانے میں مدد کرتی ہے اور ہمارا ویکسین پورٹ فولیو انڈسٹری میں سب سے وسیع ہے جو لوگوں کو گردن توڑ بخار، جلد کی بیماریاں، نزلہ زکام ، پولیو خسرہ اور بہت سے دیگر بیماریوں سے بچانے میں مدد کرتی ہے۔ آج ہمارے ٹیکوں کی روزانہ 20 لاکھ خوراکیں دی جاتی ہیں اور دنیا کے 10 میں سے 4 بچے ہر سال جی ایس کے حفاظتی ٹیکے لگواتے ہیں۔ ہم علاج میں مدد کے لئے مختلف پلیٹ فارم پر ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہیں جو ایم این اے ٹیکنالوجی کے ذریعے ویکسین کی تاثیر کو بہتر بناتی ہے۔ یہ ہماری ترسیل کی تفریق کا مرکز ہے۔

Covid Full Octane Image

خصوصی ادویات

خصوصی ادویات

خصوصی ادویات کو ماہر ہیلتھ کیئر پریکٹیشنرز کے ذریعہ تجویز کیا جاتا ہے۔ ان میں جی سکے کی کینسر کی ادویات شامل ہیں جو مریضوں کی زندگی بدلنے کی قوت رکھتی ہیں۔ ہم مدافعتی ثالثی کی دوائیں بھی تیار کر رہے ہیں جن میں نمایاں 50 سالوں میں پہلی آٹو امیون لیوپس کے علاج کی نئی دوا شامل ہے۔


ہم ایچ آئی وی کے لئے ادویات تیار کرنے میں عالمی رہنما ہیں۔ 1980 کی دہائی میں ایچ آئی وی کے پہلے علاج کی پیش قدمی کرنے کے بعد اب ہمارا مقصد لوگوں کی زندگیوں پر سے ایچ آئی وی کے اثرات کی روک تھام اور بالآخر اس کا مکمل علاج کر کے اِسے محدود کرنا ہے۔

Header DNS Science GSK

عام ادویات

عام ادویات

عام ادویات عام طور پر بنیادی صحت کی دیکھ بھال یا کمیونٹی سیٹنگز میں ہیلتھ کیئر پریکٹیشنرز تجویز کرتے ہیں۔ اس میں شامل ایسی ادویات ہیں جو دمہ اور سی او پی ڈی، اینٹی بائیوٹکس اور جلد کی بیماریوں کے لئے ہیں۔ ہر روز یہ دوائیں صحت کو بہتر بناتی ہیں اور دنیا بھر میں لاکھوں لوگوں کی زندگیوں کو بچاتی ہیں ۔ پچاس سال سے زیادہ عرصے سے ہم نے سانس کے مرض میں مبتلا لاکھوں افراد کو زیادہ آسانی سے سانس لینے میں مدد کی ہے جس میں 1969 کا پہلا انہیلر کی ایجاد بھی شامل ہے۔ اور ہم تنفسی صنعت کی مارکیٹ میں رہنما کی حیثیت سے کھڑے ہیں ۔

ہمارے علاج کے شعبے

RSV Virus Cell

متعدی بیماریاں

متعدی بیماریاں

ہماری ترسیل میں موجود تقریباً نصف ویکسین اور دوائیں ایسی ہیں جو متعدی بیماریوں کا علاج کرتی ہیں جن میں لوگوں کو گردن توڑ بخار، شنگلز، فلو، پولیو، خسرہ اور بہت سی بیماریوں سے بچانے میں مدد کرتی ہیں۔

HIV Octane Cell

ایچ آئی وی

ایچ آئی وی

ہماری طویل عرصے سے کام کرنے والی ایچ آئی وی ادویات لوگوں کو روزمرہ کی دواؤں کا متبادل دے کر ان کے تجربے کو حیرت انگیز طور پر تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

Immuno Oncology Science Image

آنکولوجی (کینسر)

آنکولوجی (کینسر)

ہم رحم کے کینسر، اینڈومیٹریال کینسر اور ایک سے زیادہ مائیلوما کے مریضوں کے لیے زندگی بدلنے کی صلاحیت رکھنے والی کینسر کی دوائیں تیار کرتے ہیں۔ہم نے اس تحقیق کو تیز کیا ہے اور اس وقت ہمارے پاس تین مارکیٹڈ علاج ہیں اور مزید نو اثاثے عمل میں ہیں۔

Lupus Octane Cells

مدافعتی نظام

مدافعتی نظام

مدافعتی نظام کی سائنس پر ہماری توجہ ہمیں مدافعتی ثالثی کی کنڈیشن کی ایک حد کے لیے ویکسین اور دوائیں تیار کرنے میں مدد کرتی ہے، بشمول 50 سالوں میں دائمی آٹو امیون کنڈیشن لیوپس کے لیے پہلی نئی دوابھی شامل ہے۔

Opportunity Driven mRNA Strand

موقع پر مبنی علاج

موقع پر مبنی علاج

ہم موقع پر فوری علاج کے ایسے طریقے اپناتے ہیں جو ہمارے اسٹریٹجک نقطہ نظر اور سائنس سے ہم آہنگ ہوں۔ دنیا میں 700 ملین دائمی گردے کی بیماری میں مبتلا اینیمیا کے شکار افراد میں جی ایس کے ہر سات میں سے ایک فرد کی مدد کر ہا ہے۔

ہماری طویل مدتی ترجیحات

ہماری ثقافت

جی ایس کے میں ثقافت ایک ایسی چیز ہے جو ہم سب کی ملکیت ہے۔یہ ہمارے مقصد کو تقویت دیتا ہے، ہماری حکمت عملی کو آگے بڑھاتا ہے اور جی ایس کے کو ایک ایسی جگہ بنانے میں مدد کرتا ہے جہاں لوگ ترقی کر سکیں۔ مریضوں کے لئےپُرعزم ہونے، اثر کے لئے جوابدہ ہونے اور صحیح کام کرنے کی ہماری ثقافت اس بات کی بنیاد ہے کہ ہم مل کر کیسے اپنے مریضوں،شیئر ہولڈرز اور جی ایس کےلوگوں کے لیے فراہم کرتےہیں۔

ہمارا ضابطہ جی ایس کے اور ہمارے لوگوں کے ساتھ مل کر آگے بڑھنے کے وعدوں کا تعین کرتا ہے - تاکہ ہم اپنے عزائم کو صحیح طریقے سے پورا کر سکیں، اپنی ثقافت کو زندہ کر سکیں اور جی ایس کے کو کام کرنے کے لئے ایک دلچسپ اور متاثر کن جگہ بنا سکیں۔