سلانہ اجلاسِ عام کی اطلاع 2019
جملہ اخبارات میں اشاعت: دی نیوز، جنگ، نوائے وقت اور پاکستان آبزرور
گلیکسو اسمتھ کلائن پاکستان لمیٹڈ
بذریعہ ہذٰا اطلاع دی جاتی ہے کہ درج ذیل امور کی انجام دہی کے لیے گلیکسو اسمتھ کلائن کا 72 واں سالانہ اجلاس عام مؤرخہ24اپریل2019بروز بدھ، صبح11:30 بجے رمادا کراچی کریک ہوٹل،ذوالفقار اسٹریٹ1 ، DHA فیزVIII ، کراچی میں منعقد کیا جائے گا
عمومی کاروباری امور:
.1 31 دسمبر2018کو ختم ہونے والے سال کے لیے ڈائریکٹرزاورآڈیٹرز کی رپورٹ کے ساتھ آڈٹ شدہ اکاؤنٹس کی وصولی،ان پرغورو خوض اور نفاذ کرنا۔
.2 جیسا کہ بورڈآف ڈائریکٹرز نے سفارش کی ہے،31 دسمبر2018کو ختم ہونے والے سال کے لیے ہر10 روپے کے عام شیئر پر70 فیصد کی شرح سے یعنی7.00 روپے فی عام شیئر حتمی نقد منافع منقسمہ کا اعلان اور منظوری دینا۔
.3 آئندہ اجلاس عام تک ایکسٹرنل آڈیٹرز کی تقرری اور معاوضے کا تعین کرنا۔
دیگر کاروباری امور
.1 صدرِ اجلاس کی اجازت سے دیگر امور پر کارروائی عمل میں لانا۔
حسب الحکم بورڈ
سید عظیم عباس نقوی
مپنی سیکریٹری
کراچی
3 اپریل2019
نوٹس:
.1 کمپنی کی شیئر منتقلی کتب،حتمی منافع منقسمہ کی ادائیگی کے استحقاقی تعین کے مقصد کے لیے18 اپریل 2019 سے 24اپریل2019 (بشمول دونوں ایّام)بند رہیں گی۔جو منتقلیاں کمپنی کے شیئرز رجسٹرار سینٹرل ڈپازٹری کمپنی آف پاکستان لمیٹڈ،سی ڈی سی ہاؤس،99-B ،بلاکB ، ایس ایم سی ایچ ایس، مین شاہراہ فیصل، کراچی میں17 اپریل2019 (بروز بدھ)کو کاروباری اوقات ختم ہونے سے قبل موصول ہوں گی، منتقل کرنے والوں کے استحقاق کے مقصد کے لیے بر وقت موصول شدہ تصور کی جائیں گی۔
.2 اجلاس میں شرکت کرنے اور ووٹ دینے کا حقدار ممبر،کسی دوسرے ممبر کو اجلاس میں شرکت ،بولنے اور ووٹ دینے کے لیے تحریری طور پر،پراکسی مقرر کر سکتا ہے۔پراکسی کے تقرر کی اطلاع کمپنی کے شیئر رجسٹرار کے دفتر سینٹرل ڈپازٹری کمپنی آف پاکستان لمیٹڈ،سی ڈی سی ہاؤس،99-B ،بلاکB ، ایس ایم سی ایچ ایس، مین شاہراہ فیصل، کراچی میں اجلاس کے وقت سے کم از کم 48 گھنٹے قبل لازمی جمع کرادی جائے۔
.3 شیئر ہولڈرز سے درخواست کی جاتی ہے کہ اگر اُن کے پتوں میں کوئی تبدیلی ہو تو کمپنی کو ضرور آگاہ کریں۔
.4 سی ڈی سی (CDC) اکاؤنٹ ہولڈرزکو مندرجہ ذیل ہدایات پر بھی عمل کرنا ہوگا جو کہ سیکوریٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان(SECP) کی جانب سے دی گئی ہیں۔
.A اجلاس میں شرکت کے لیے
.i انفرادی صورت میں،اکاؤنٹ ہولڈر یا سب اکاؤنٹ ہولڈراور/ یاوہ شخص جس کی سیکورٹیز گروپ اکاؤنٹ میں ہوں اور اُن کی رجسٹریشن ضابطے کے مطابق اپ لوڈ کی گئی ہو،اجلاس میں شرکت کے وقت اپنا کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ(CNIC) یا اصل پاسپورٹ دکھا کر اپنی شناخت کرائیں گے۔
.ii کارپوریٹ ادارے کی صورت میں،اجلاس میں شرکت کے وقت بورڈ آف ڈائریکٹرز کی قرار داد / مختار نامہ مع نامزد شدہ شخص کے نمونہء دستخط(اگر پہلے فراہم نہ کیے گئے ہوں)پیش کیے جائیں گے۔
.B پراکسیز مقرر کرنے کے لیے:
.i انفرادی صورت میں،اکاؤنٹ ہولڈر یا سب اکاؤنٹ ہولڈراور/ یاوہ شخص جس کی سیکورٹیز گروپ اکاؤنٹ میں ہوں اور اُن کی رجسٹریشن ضابطے کے مطابق اپ لوڈ کی گئی ہو،پراکسی فارم مندرجہ بالا شرائط کے مطابق جمع کرا ئیں گے ۔
.ii پراکسی فارم پر دو افراد بطور گواہ دستخط کریں گے، جن کے نام، پتے اور CNIC نمبرزفارم پر درج کیے جائیں گے۔
.iii بینیفشل اونرز اور پراکسی کیCNIC یا پاسپورٹ کی تصدیق شدہ نقول،پراکسی فارم کے ساتھ مہیا کی جائیں گی۔
.iv پراکسی، اجلاس کے وقت اپنے اصلCNIC یا پاسپورٹ مہیا کرے گا/ گی۔
.v کارپوریٹ ادارے کی صورت میں،بورڈ آف ڈائریکٹرز کی قرار داد/ مختار نامہ مع نمونہء دستخط(اگر پہلے فراہم نہ کیے گئے ہوں)، پراکسی فارم کے ہمراہ کمپنی میں جمع کروائے جائیں گے۔
.5 فزیکل شیئرز کے حامل شیئر ہولڈرزکو اپنا اصلCNIC اور/ یاپراکسی کے حامل ممبران کے CNICکی نقل ہمراہ لانی ہوگی ورنہ حصص یافتگان کو سالانہ اجلاس عام میں شرکت کرنے اور/ یا شیئر ہولڈرز/ ممبرزکے رجسٹر پردستخط کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
.6 CNIC/NTN کی نقل کی حوالگی(لازمی):
سیکوریٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (SECP) کے ایس آر او831(1)/2012 اور دیگر متعلق قوانین کے مطابق الیکٹرونک ڈیویڈنڈ کورجسٹرڈ شیئر ہولڈر یا مجاز شخص کے کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ (CNIC)کا حامل بھی ہونا چاہیے ، سوائے نا بالغ اور کارپوریٹ شیئر ہولڈرز کے۔
کمپنیز ریگولیشنز،2017 کے ریگولیشن نمبر6 (ڈیویڈنڈ کی تقسیم)اورکمپنیز ایکٹ2017 کے سیکشن243(2)کے تحت ،شیئر ہولڈر یا مجاز شخص کے شناختی نمبر(CNICیاNTN ) کی عدم دستیابی کی صورت میں کمپنی شیئر ہولڈرز کی ڈیویڈنڈ کی ادائیگی روکنے پر مجبور ہوگی۔
اسی مناسبت سے وہ نفرادی ممبرز جنہوں نے ابھی تک اپنے کارآمد کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ (CNIC) کی نقل کمپنی / شیئر رجسٹرار کے پاس جمع نہیں کرائی ہیں، اُن سے ایک مرتبہ پھر درخواست کی جاتی ہے کہ وہ فوری طور پر اپنے کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ (CNIC) کی نقل کمپنی کے شیئر رجسٹرار کوسینٹرل ڈیپازٹری کمپنی آف پاکستان لمیٹڈ،سی ڈی ہاؤس،99-B ،بلاکB ، ایس ایم سی ایچ ایس، مین شاہراہ فیصل، کراچی کے پتے پر ارسال کر دیں۔کارپوریٹ اداروں سے درخواست ہے کہ وہ اپنانیشنل ٹیکس نمبر(NTN) اور فولیو نمبر مع کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ (CNIC) کی نقل،فراہم کریں۔
.7 نقد منافع منقسمہ کی الیکٹرونک انداز سے ادائیگی (لازمی)
کمپنیز ایکٹ 2017 کے سیکشن242 کے قوانین اورکمپنیز(منافع منقسمہ کی تقسیم)ریگولیشنز2017 کی تعمیل میںیہ لازمی ہے کہ منافع منقسمہ کی نقد ادائیگی حق دار شیئر ہولڈر کے فراہم کردہ بینک اکاؤنٹ میں براہِ راست صرف بذریعہ الیکٹرونک انداز سے ہی ہوگی ۔قوانین کے مطابق اس سلسلے میں اخبارات کے اندر پہلے ہی نوٹس کی اشاعت ہو چکی ہے۔
تمام شیئر ہولڈرز سے ایک مرتبہ پھر درخواست کی جاتی ہے کہ وہ اپنے بینک کی تفصیلات جس میں(i) اکاؤنٹ کا نام،(ii) اکاؤنٹ نمبر،(iii) آئی بی اے این(IBAN) ،(iv) بینک کا نام اور(v) برانچ کا نام،کوڈ اور پتہ اور(vi) موبائل نمبر موجودہو، کمپنی کے شیئر رجسٹرار،میسرز سینٹرل ڈیپازٹری کمپنی آف پاکستان لمیٹڈکو فراہم کر دیں۔شراکت دار/ سینٹرل ڈیپازٹری کمپنی(CDC) کے حاملین شیئر ہولڈرزکو ہدایت دی جاتی ہے کہ وہ مینڈیٹ متعلقہ بروکر/ CDC کو فراہم کردیں۔شیئر ہولڈرزاپنی تفصیلات فراہم کرنے کے لیے اس رپورٹ کے ساتھ منسلک یا کمپنی کی ویب سائٹ http://www.pk.gsk.com پرموجود الیکٹرونک ڈیویڈنڈ مینڈیٹ فارم کواستعمال کر سکتے ہیں۔
.8 سالانہ مالی گوشواروں کی بذریعہ ای میل ترسیل:
SECP کی جانب سے مؤرخہ 8 سمبر2014کےSRO 787(1) 2014کے تحت دی گئیں ہدایات کے مطابق،ایسے شیئر ہولڈرز جو سالانہ مالیاتی گوشوارے مستقبل میں ڈاک کے بجائے ای میل کے ذریعے وصول کرنے کے خواہش مند ہوں،انہیں ہدایت دی جاتی ہے کہ وہ اپنی باضابطہ رضامندی،مستند ای میل ایڈریس کے ہمراہ اسٹینڈرڈ درخواست فارم پر دیں، جو کہ کمپنی کی ویب سائٹ http://www.pk.gsk.com پر دستیاب ہے اور مذکورہ فارم باقاعدہ طور پر پُر کرنے کے بعداپنے دستخط اوراپنےCNICْْ/ پاسپورٹ کی نقل کے ہمراہ کمپنی کے شیئر رجسٹرار کو ارسال کریں۔
براہِ مہربانی یاد رکھیں کہ سالانہ مالیاتی گوشوارے ڈاک کے بجائے ای میل ایڈریس پر وصول کرنا آپ کے اختیار پر منحصر ہے،اگر آپ اس سہولت کو استعمال نہیں کرنا چاہتے تو اس نوٹس کو نظر انداز کر دیں۔سالانہ مالیاتی گوشوارے آپ کے فراہم کردہ پتے پر معمول کے مطابق ارسال کر دیے جائیں گے۔
کمپنی کے31 دسمبر 2018 کو ختم شدہ سال کے سالانہ اکاؤنٹس کوکمپنی کی ویب سائٹ http://www.pk.gsk.comسے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔
.9 سالانہ آڈٹ شدہ مالیاتی گوشواروں کی بذریعہCD/DVD ترسیل:
SECP اپنے ایس آر او470(1)2016 مؤرخہ31 مئی 2016 ، کے ذریعے کمپنیز کوسالانہ آڈٹ شدہ مالیاتی گوشوارے کی ہارڈ کاپیز ممبران کواُن کے رجسٹرڈ پتوں پر بھیجنے کے بجائے بذریعہ CD/DVD/USB ارسال کرنے کی اجازت دے چکا ہے ۔اس سلسلے میں24 اپریل2017 کو منعقد ہونے ولے 70 ویں اجلاس عام میں کمپنی اپنے شیئر ہولڈرز کی منظوری حاصل کر چکی ہے۔اسی طرح 31 دسمبر2018 کو ختم ہونے والے سال کے لیے گلیکسو اسمتھ کلائن کی سالانہ رپورٹ بذریعہCD ،شیئر ہولڈرز کو ارسال کی جا رہی ہے۔اگر کسی ممبر کو سالانہ رپورٹ 2018 کی طباعت شدہ کاپی درکار ہو توکمپنی کی ویب سائٹ[http://www.pk.gsk.com] پر موجود " اسٹینڈرڈ ریکویسٹ فارم" کو استعمال کرتے ہوئے درخواست بھیج سکتا ہے۔
.10 منافع منقسمہ پر ٹیکس کی کٹوتی:
انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن 150 کے تحت کمپنیز کی جانب سے ادا کی جانے والی منافع منقسمہ کی رقم پر ودہولڈنگ ٹیکس کی کٹوتی کے لئے موجودہ ریٹس درج ذیل ہیں:
(اے) انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کے لئے 15 فیصد
(بی) انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کے لئے 20 فیصد
انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والے شیئر ہولڈرز کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ منفع منقسمہ کی ادائیگی کے وقت اپنے ناموں کو ایف بی آر کی ویب سائٹ پر فراہم کردہ ٹیکس ادا کرنے والے فعال افراد کی فہرست (اے ٹی ایل) میں موجودگی کو یقینی بنائیں، بصورت دیگر انہیں بطور نان۔ فائلرز تصور کیا جائے گا اور ان کے نقد منافع منقسمہ کی آمدنی سے 15 فیصد کے بجائے 20 فیصد کی شرح سے کٹوتی کی جائے گی۔
.11 مشترکہ اکاؤنٹ ہولڈر ہونے کی صورت میں منافع منقسمہ پر ٹیکس کی کٹوتی:
کمپنی کو ریگولیٹرز کی ہدایات پر عملدرآمد کرنے کے ضمن میں جوائنٹ اکاؤنٹ کی صورت میں شیئر ہولڈنگ کے تناسب کا تعین کرنے کی غرض سے (جہاں شیئر ہولڈنگ کا تعین پرنسپل شیئر ہولڈر کے ذریعے نہیں کیا گیا ہے)کمپنی کے منافع منقسمہ کی ادائیگی پر ٹیکس کٹوتی کے لیے، شیئر ہولڈرزسے درخواست ہے کہ پرنسپل شیئر ہولڈر اور جوائنٹ ہولڈرز کے پاس موجود شیئرز کے سلسلے میں ان کے شیئر ہولڈنگ تناسب کی تفصیلات سے کمپنی کے شیئر رجسٹرار کوآگاہ کریں تا کہ کمپنی ہر شیئر ہولڈر کی ٹیکس کٹوتی کا اسی مناسبت سے حساب لگا سکے۔
اس حوالے سے وہ تمام شیئر ہولڈرزجن کے شیئرزمشترکہ شیئرہولڈرز کے ساتھ ہیں،سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ جو شیئرز رکھتے ہیں،ان کے بارے میں ہمارے شیئر رجسٹرار کومندرجہ ذیل تحریری طریقہء کار کے ذریعے ،پرنسپل شیئر ہولڈر اور مشترکہ شیئر ہولڈر/ ہولڈرز کے شیئرز کے ملکیتی تناسب فراہم کر یں:
مطلوبہ معلومات کمپنی کے شیئر رجسٹرار کو17 اپریل 2019 تک لازماً پہنچ جانا چاہئیں، بصورت دیگر یہ تصور کیا جائے گا کہ پرنسپل شیئر ہولڈر اور مشترکہ شیئر ہولڈر/ ہولڈرزدونوں مساوی شیئرز کے مالک ہیں اورٹیکس کی کٹوتی اسی مناسبت سے کی جائے گی۔
منافع منقسمہ کی آمدنی پرٹیکس کٹوتی سے استثنٰی صرف اُسی صورت میں دیا جائے گا اگر17 اپریل2019 تک کارآمدٹیکس استثنیٰ سرٹیفیکٹ کی نقل کمپنی شیئر رجسٹرار کو موصول ہو جاتی ہے۔
.12 ویڈیو کانفرنس کی سہولت کے لیے رضامندی:
کمپنیز ایکٹ2017 کے سیکشن 132(2) کے تحت ممبرز،لاہور اور اسلام آباد میں ویڈیو کانفرنس کی سہولت سے مستفید ہو سکتے ہیں۔ اس کو مدِ نظر رکھتے ہوئے،براہِ مہربانی نیچے موجود فارم پُر کریں اور کمپنی کے رجسٹرڈ پتے پرسالانہ اجلاس عام سے7 دن قبل ارسال کریں۔
اگر کمپنی کو مجموعی طور پرکسی جغرافیائی علاقے میں رہائش پذیر10 فیصد یا اس سے زائد شیئرز کے مالک ممبرز کی جانب سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے اجلاس میں شمولیت کے لیے کم ازکم 7 دن پہلے رضامندی موصول ہو جائے تو کمپنی اُس شہر میں میسّر سہولیات کے مطابق اُس شہر میں ویڈیو کانفرنس کا انعقاد کرے گی۔
کمپنی، سالانہ اجلاس عام سے کم از کم 5 دن قبل ممبرز کو ویڈیوکانفرنس کے مقام اور سہولت سے مستفید ہونے کے لیے تمام ضروری معلومات سے آگاہ کرے گی تا کہ وہ اس سہولت تک رسائی حاصل کر سکے۔
میں/ہم_________________________کے ___________________بطورممبر،GlaxoSmithKline پاکستان لمیٹڈ _______________عمومی شیئر/شیئرز کے مالک کی حیثیت سے بمطابق رجسٹرڈ فولیو/ CDC اکاؤنٹ نمبر_________________ بذریعہ ہذا ویڈیو کانفرنس منعقدہ بمقام ____________________ میں شرکت کرنا چاہتا/چاہتی ہوں/چاہتے ہیں۔
دستخط ممبر