ڈائریکٹرز کا انتخاب برائے سال 2020
جملہ اخبارات میں اشاعت: جنگ، بزنس ریکاڈر، نوائے وقت اور پاکستان آبزرور
کمپنیز ایکٹ،2017 کے سیکشن 159(4) کے تحت نوٹس
کمپنیز ایکٹ، 2017کے سیکشن 159(4) کی پیروی میں کمپنی کے ممبران کو مطلع کیا جاتا ہے کہ درج ذیل افراد نے 21 مئی بروز جمعرات، دوپہر 12:00 بجے بذریعہ / براستہ WEBEX گلیکسو اسمتھ کلائن پاکستان لمیٹڈ، 35 ڈاکیارڈ روڈ، ویسٹ وہارف، کراچی- 74000 پر منعقد ہونے والا سالانہ اجلاسِ عام (AGM) میں خود کوڈائریکٹرز کے انتخاب میں بطورِ اُمیدوار پیش کرنے کے ارادے کے نوٹس اور مطلوبہ دستاویزات جمع کرائے ہیں۔
لہذا منتخب ہونے والے ڈائریکٹرز 21مئی 2020 سے اپنی ذمہ داری سنبھالیں گے:
چونکہ انتخاب کے لیے خود کو پیش کرنے والے افراد کی تعداد کمپنیز ایکٹ،2017 کے سیکشن 159(I) کے تحت بورڈ آف ڈائریکٹرز کی مقرر کردہ تعداد سے زیادہ نہیں ہے، لہذا مندرجہ بالا افراد آئندہ سالانہ اجلاسِ عام میں منتخب ڈائریکٹرز تصور کیے جائیں گے۔
مذکورہ اُمیدواروں کے تفصیلی پروفائلز کمپنی کی ویب سائٹ www.pk.gsk.com پر دستیاب ہیں۔
بحکم بورڈ
سید عظیم عباس نقوی
کمپنی سیکریٹری