2018 حتمی کیش ڈیویڈنڈکی ادائیگی

جملہ اخبارات میں اشاعت: ڈان، جنگ، بزنس ریکاڈر، نوائے وقت اور پاکستان آبزرور

گلیکسو اسمتھ کلائن پاکستان لمیٹڈ

حتمی کیش ڈیویڈنڈکی ادائیگی

گلیکسو اسمتھ کلائن پاکستان لمیٹڈ(کمپنی)کے وہ شیئرہولڈرزجنھوں نے اپنے CNIC/SNIC اورانٹر نیشنل بینک اکاؤنٹ نمبرز(IBAN) فراہم کر دیے ہیں، کوبذریعہ ہذا مطلع کیا جاتا ہے کہ اُن کے حتمی کیش ڈیویڈنڈبذریعہ الیکٹرونک موڈ/- 4روپے فی شیئر کے حساب سے یعنی40 فیصد اُن کے نامزد کردہ بینک اکاؤنٹس میں براہِ راست کریڈٹ کر دیے گئے ہیں۔

کمپنی ایکٹ2017 کے سیکشن242 کی ضروریات کو پورا کرتے ہوئے اس کی تعمیل میں اور بعد ازاں سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے بذریعہ ایس آر او 1145(1)جاری ہو نے والے نوٹیفیکیشن کے مطابق وہ شیئر ہولڈرز جنہوں نے اپنے بینک کی مکمل تفصیلات بشمول انٹر نیشنل بینک اکاؤنٹ نمبرز (IBAN)ابھی تک کمپنی کو فراہم نہیں کی ہیں، کمپنی نے اُن کے ڈیویڈنڈ زروک لیے ہیں۔

لہذا ایسے شیئر ہولڈرز کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اپنے درست اور جائزCNIC/SNICمع اپنے بینک کی مکمل تفصیلات بشمول24 ہندسوں پر مشتمل انٹر نیشنل بینک اکاؤنٹ نمبرز (IBAN) کمپنی کی ویب سائٹ پر موجود فارم میں درج کریں اور کمپنی کے شیئرز رجسٹرار /سی ڈی سی/ بروکر سے رابطہ کر کے انھیں فراہم کردیں ۔

سید عظیم عباس نقوی
کمپنی سیکریٹری

کراچی
مورخہ10 مئی2018