فائنل کیش ڈیویڈنڈ کا کریڈٹ2019

جملہ اخبارات میں اشاعت: نوائے وقت اور دی نیوز

گلیکسو اسمتھ کلائن پاکستان لمیٹڈ

برائے سال مختتمہ31 دسمبر2018 (D-96)حتمی کیش ڈیویڈنڈ کی ادائیگی

ہم مسّرت کے ساتھ یہ اعلان کرتے ہیں کہ وہ شیئر ہولڈرز جنھوں نے مکمل تفصیلات کے ساتھ اپنےCNIC اورانٹر نیشنل بینک اکاؤنٹ نمبرز فراہم کر دیے ہیں، سال مختتمہ31 دسمبر2018  کے لیے 70% حتمی کیش ڈیویڈنڈیعنی7/- روپے فی شیئر کے حساب سے، جس کی منظوری24 اپریل2019 کومنعقد ہونے والے کمپنی کے 72ویں سالانہ اجلاس عام میں دی گئی تھی،بذریعہ الیکٹرونک موڈ اُن کے نامزد کردہ بینک اکاؤنٹس میں 13 مئی2019 کوبراہِ راست کریڈٹ کر دیے گئے ہیں۔

کمپنیز ایکٹ،2017اور  کمپنیز(تقسیم اور ڈیویڈنڈ)ریگولیشنز2017کی ضروریات کی تعمیل میں، کمپنی نے اُن شیئر ہولڈرز کے ڈیویڈنڈ روک لیے ہیں جنھوں نے اپنے بینک کی مکمل تفصیلات کمپنی کو فراہم نہیں کی ہیں۔

لہذٰا ایسے شیئر ہولڈرز کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اپنے درست اور جائزCNIC/SNICمع اپنے بینک کی مکمل تفصیلات بشمول24 ہندسوں پر مشتمل انٹر نیشنل بینک اکاؤنٹ نمبرز (IBAN)کمپنی کی ویب سائٹ http://www.pk.gsk.com.پر موجود فارم میں درج کریں اور کمپنی کے شیئر رجسٹرار/CDC/ بروکر سے رابطہ کر کے انہیں فراہم کردیں۔

سینٹرل ڈپازٹری کمپنی(CDC) نے ای- سروسزویب پورٹل پرسینٹرلائزڈکیش ڈیویڈنڈ رجسٹر(CCDR) تیار کیا ہے جس میں،لسٹڈ کمپنی کی جانب سے ادا شدہ کیش ڈیویڈنڈ،غیر ادا شدہ ڈیویڈنڈ اور روکے گئے ڈیویڈنڈ سے متعلق تفصیلات شامل ہوں گی۔ (CCDR)،لسٹڈ  کمپنیز کی جانب سے شیئر ہولڈرز کو ادا کیے جانے والے ڈیویڈنڈ کی تفصیلات کو برقرار رکھنے میں مدد د ے گااور ایسی تمام معلومات کی رسائی متعلقہ شیئر ہولڈرز کو فراہم کرے گا؛ان معلومات میں انکم ٹیکس / زکوٰۃ کٹوتی (اگر کوئی ہو)اورشیئر ہولڈرز کے اکاؤنٹ میں ادا کی جانے والی خالص رقم کی تفصیلات بھی شامل ہیں۔

شیئر ہولڈرز سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ مذکورہ بالا سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لیے خود کوسینٹرل ڈپازٹری کمپنی(CDC) کے ای- سروسز ویب پورٹل https://eservices.cdcaccess.com.pk/  پر رجسٹرڈ کروائیں۔

سید عظیم عباس نقوی
کمپنی سیکریٹری

کراچی
مورخہ15 مئی2019