244(1) (b)کمپنیز ایکٹ 2017 کے سیکشن کے تحت حتمی نوٹس
جملہ اخبارات میں اشاعت: دی نیوز، جنگ، نوائے وقت اور پاکستان آبزرور
گلیکسو اسمتھ کلائن پاکستان لمیٹڈ
کمپنیزایکٹ 2017 کے سیکشن (1) 244 کے تحت
حتمی نوٹس
محترم شیئر ہولڈر،
بذریعہ نوٹس ہذا مطلع کیا جاتا ہے کہ گلیکواسمتھ کلائن پاکستان لمیٹڈ کی جانب سے گزشتہ منظور شدہ شیئرز اور ڈیویڈنڈز جن کی تفصیلات کمپنی کی ویب سائٹ http://www.pk.gsk.com ، پر دستیاب ہیں ، وہ اپنی مقررہ اور قابل ادا تاریخ سے 3سالوں کی مدت سے غیر دعوٰی شدہ یا غیر ادا شدہ ہیں۔
اس حوالہ سے مذکورہ شیئرہولڈر کو 29 ستمبر 2017 کو آخری درج کردہ پتہ پر رجسٹرڈ پوسٹ کے ذریعہ نوٹسز ارسال کیئے گئے تھے اس مشورہ کہ ساتھ کہ وہ کمپنی کو 90 روز کے اندر اپنے دعوے جمع کروائیں ۔ تاہم سوائے چند کے اس نوٹس کا کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔
لہذا کمپنی مندرجہ بالا شیئرہولڈرز کو مدعو کرتی ہے کہ و ہ نوٹس کی اشاعت کی تاریخ سے اندرون 90 یوم ہمارے رجسٹرڈ آفس یا ہمارے شئیر رجسٹرار کو مندرجہ زیل ایڈریس پر اپنے دعوٰے جمع کروائیں ۔ درج بالا مدت کے اندر کوئی بھی دعوٰی موصول نہ ہونے کی صورت میں کمپنیزایکٹ، 2017 کے سیکشن 244 کے ذیلی سیکشن (2) کے تحت کمپنی ازراہ مجبوری غیر دعوے شدہ شیئرز وفاقی حکومت کے حوالے کر دے گی۔
:رجسٹرڈ آفس
کمپنی سیکریٹری،
گلیکواسمتھ کلائن پاکستان لمیٹیڈ
، ڈاکیارڈ روڈ، ویسٹ وہارف ، کراچی۔35
UAN # (+9221) 111-475-725
:شیئررجسٹرار
سینٹرل ڈپوزٹری کمپنی آف پاکستان لمیٹڈ،
شیئر رجسٹرار ڈپارٹمنٹ
سی ڈی سی ہاؤس، بی۔99، بلاک بی،
ایس ایم سی ایچ ایس ، مین شاہراہ فیصل،کراچی74400-
ٹیلیفون : کسٹمر سپورٹ سروسز۔
ٹول فری نمبر: (Toll Free) 0800-CDCPL (23275)
فیکس:(92-21) 34326053
ای میل:info@cdcpak.com
سید عظیم عباس نقوی
کمپنی سیکریٹری
کراچی، ۲۰ اپرل ۲۰۱۸