فزیکل شیئر ہولڈرز کی لازمی رجسٹریشن کی تفصیلات کا نوٹس

فزیکل شیئر ہولڈرز کی لازمی رجسٹریشن کی تفصیلات

بزنس ریکارڈر، جنگ، نوائے وقت اور پاکستان آبزرور میں شائع ہوا

گلیکسو اسمتھ کلائن پاکستان لمیٹڈ

کمپنی کے حصص یافتگان کو مطلع کیا جاتا ہے کہ کمپنیز ایکٹ، 2017 ('ایکٹ') کی دفعہ 119 اور کمپنیز (جنرل پروویژنز اور فارمز) ریگولیشنز، 2018 کے ریگولیشن 19 کے مطابق، تمام فزیکل شیئر ہولڈرز جن کی تفصیلات مکمل طور پر اپ ڈیٹ نہیں کی گئی ہیں انہیں مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اپنی لازمی معلومات جیسے شناختی کارڈ نمبر ، ایڈریس ، ای میل ایڈریس ، رابطہ موبائل / ٹیلی فون نمبر ، انٹرنیشنل بینک اکاؤنٹ نمبر (آئی بی اے این) وغیرہ ہمارے شیئر رجسٹرار کو ان کے نیچے دیئے گئے پتے پر فوری طور پر فراہم کریں ، تاکہ قانون کی عدم تعمیل یا مستقبل میں کسی بھی پریشانی سے بچا جاسکے۔

سی ڈی سی شیئر رجسٹرار سروسز لمیٹڈ
سی ڈی سی ہاؤس، 99-بی، بلاک 'بی'، ایس ایم سی ایچ ایس
مین شاہراہ فیصل، کراچی- 74400
ٹیلی فون: ٹول فری 0800-23275
 https://www.cdcsrsl.com :ویب سائٹ
mailto:info@cdcsrsl.com:ای میل

گلیکسو اسمتھ کلائن پاکستان لمیٹڈ کے لئے

مہر درخشاں امیر
کمپنی کے سیکرٹری

کراچی
  جولائی 14، 2022