ہمارا تعارف

ہم سائنسی بنیادوں پر ہیلتھ کیئر شعبے کی عالمی کمپنی ہیں جس کا خصوصی مقصد لوگوں کی مدد کرنا ہے تاکہ وہ زیادہ کام کریں، بہتر محسوس کریں اور زیادہ جیئیں۔

ہمارا ہدف ہیلتھ کیئر شعبے میں دنیا کی  جدید تخلیقی صلاحیتوں کی حامل،  بہترین کارکردگی رکھنے والی اور قابل بھروسہ کمپنیوں میں سے ایک بننا ہے۔

ہماری حکمت عملی زیادہ سے زیادہ  لوگوں کے لئے اپنے تین عالمی کاروباروں، سائنسی و تکنیکی مہارت اور باصلاحیت افراد کے ذریعے اعلیٰ معیاری اور ضرورت کے مطابق ہیلتھ کیئر مصنوعات متعارف کروانا ہے۔

ہمارے ہر کام کے پیچھے ہماری اقدار اور امیدیں  ہیں جو ہمارا کلچر ہیں۔

ہماری اقدار مریض پر توجہ دینا، شفافیت، احترام، اور ایمان داری ہیں۔

ہماری اُمید ہمت، احتساب، ترقی، اور ٹیم ورک ہیں۔

جی ایس کے پاکستان

گلیکسو اسمتھ کلائن پاکستان لمیٹڈ 01 جنوری 2001ءکو اسمتھ کلائن اینڈ فرنچ آف پاکستان لمیٹڈ، بیچم پاکستان (پرائیویٹ) لمیٹڈ اور گلیکسو ویلکم (پاکستان) کے انضمام کے ذریعے قائم کی گئی اور پاکستان میں آج سب سے بڑی ادویہ ساز کمپنی ہے۔

جی ایس کے کو پاکستان میں سرمایہ کاری کئے ہوئے طویل عرصہ ہوگیا ہے۔ گلیکسو لیبارٹریز پاکستان لمیٹڈ شعبۂ  صحت  کی اولین کمپنی تھی جو 1951ءمیں کراچی اسٹاک ایکس چینج میں رجسٹرڈ ہوئی۔

جی ایس کے پاکستان مرکزی طور پر دو صنعتی حصوں میں کام کرتی ہے: فارماسوٹیکلزPharmaceuticals   (ڈاکٹری نسخے والی ادویات اور ویکسینز) اور کنزیومر ہیلتھ کیئر (بغیر ڈاکٹری نسخے کے دستیاب ہونے والی ادویات،(منہ کے ذریعے لی جانے والی اور غذائی اجزا والی مصنوعات)۔ پاکستان میں کمپنی اینٹی انفیکٹو (Anti infective) ، نظام تنفس (Respiratory) ، ویکسینز(Vaccines)، جلدی امراض(Dermatological)، معدہ اور نظام ہضم  (Gastrointestinal)، درد کش(Analgesics)، آنکالوجی(Oncology) ، یورولوجی (Urology)، مرکزی اعصابی نظام، الرجی، دل اور وٹامنز کی مصنوعات تیار کرتی ہے۔

ہم مریضوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لیے اور معیاری مصنوعات کی فراہمی کے لیے اپنے مشن پر کاربند ہیں۔ہمارے کچھ معروف برانڈز میں  آگنمٹین(Augmentin)، سیریٹائڈ(Seretide)، ایموکسل(Amoxil)، ویلوسیف(Velosef)، زینٹک(Zantac ) اور کالپول شامل ہیں اس کے علاوہ معروف کنزیومر ہیلتھ برانڈز میں پیناڈول(Panadol)، ہورلکس (Horlicks)، سینسوڈائن(Sensodyne) اور ENO شامل ہیں۔ اہم ویکسینز میں سنفلورکس(Synflorix)، انفانرکس ہیگسا(Infanrix Hexa)، روٹا رکس(Rotarix)، انرجکس بی(Engerix-B)، ہیورکس(Havrix ) اور پرائیورکس ٹیٹرا (Priorix Tetra)شامل ہیں۔

جی ایس کے پاکستان آج ایک کامیاب بزنس ہے اورمالیت اور حجم کے اعتبار سے ملک میں مارکیٹ لیڈر ہے۔ اہم مقابل ایم این سیز ہیں جیسے ایبٹ، نوارٹس، فائزر، سنوفی اور مقامی کمپنیوں میں گیٹز اور سامی شامل ہیں۔ جی ایس کے پاکستان مسابقتی تجارتی صلاحیت رکھتے ہوۓ اور کامیابی سے BMS، UCB اور اسٹائیفل (Stiefel ) کے بزنس کو اپنا حصہ بنا چکا ہے اور 150 سے زائد برانڈز کا منافع بخش کاروبار کر رہا ہے۔

جی ایس کے میں اس وقت تقریباً 2,300 افراد سیلز، گلوبل مینوفیکچرنگ سروسز (GMS)، فارما ڈویژن اور کنزیومر ہیلتھ کیئر شعبوں میں ملازم ہیں۔ہماری  گلوبل مینوفیکچرنگ سروسز(GMS) پاکستان میں تین مراکز پر مشتمل ہے جو ویسٹ وہارف، سائٹ F-268 اور کورنگی ہیں۔