
سائیکس بلڈنگ
پاکستان میں جی ایس کے
جی ایس کے پاکستان
جی ایس کے کو پاکستان میں سرمایہ کاری کئے ہوئے طویل عرصہ ہوگیا ہے۔ گلیکسو لیبارٹریز پاکستان لمیٹڈ شعبۂ صحت کی اولین کمپنی تھی جو 1951ءمیں کراچی اسٹاک ایکس چینج میں رجسٹرڈ ہوئی۔
جی ایس کے پاکستان مرکزی طور پر دو صنعتی حصوں میں کام کرتی ہے: فارماسوٹیکلزPharmaceuticals (ڈاکٹری نسخے والی ادویات اور ویکسینز) اور کنزیومر ہیلتھ کیئر (بغیر ڈاکٹری نسخے کے دستیاب ہونے والی ادویات،(منہ کے ذریعے لی جانے والی اور غذائی اجزا والی مصنوعات)۔ پاکستان میں کمپنی اینٹی انفیکٹو (Anti infective) ، نظام تنفس (Respiratory) ، ویکسینز(Vaccines)، جلدی امراض(Dermatological)، معدہ اور نظام ہضم (Gastrointestinal)، درد کش(Analgesics)، آنکالوجی(Oncology) ، یورولوجی (Urology)، مرکزی اعصابی نظام، الرجی، دل اور وٹامنز کی مصنوعات تیار کرتی ہے۔
ہم مریضوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لیے اور معیاری مصنوعات کی فراہمی کے لیے اپنے مشن پر کاربند ہیں۔ہمارے کچھ معروف برانڈز میں آگنمٹین(Augmentin)، سیریٹائڈ(Seretide)، ایموکسل(Amoxil)، ویلوسیف(Velosef)، زینٹک(Zantac ) اور کالپول شامل ہیں اس کے علاوہ معروف کنزیومر ہیلتھ برانڈز میں پیناڈول(Panadol)، ہورلکس (Horlicks)، سینسوڈائن(Sensodyne) اور ENO شامل ہیں۔ اہم ویکسینز میں سنفلورکس(Synflorix)، انفانرکس ہیگسا(Infanrix Hexa)، روٹا رکس(Rotarix)، انرجکس بی(Engerix-B)، ہیورکس(Havrix ) اور پرائیورکس ٹیٹرا (Priorix Tetra)شامل ہیں۔
جی ایس کے پاکستان آج ایک کامیاب بزنس ہے اورمالیت اور حجم کے اعتبار سے ملک میں مارکیٹ لیڈر ہے۔ اہم مقابل ایم این سیز ہیں جیسے ایبٹ، نوارٹس، فائزر، سنوفی اور مقامی کمپنیوں میں گیٹز اور سامی شامل ہیں۔ جی ایس کے پاکستان مسابقتی تجارتی صلاحیت رکھتے ہوۓ اور کامیابی سے BMS، UCB اور اسٹائیفل (Stiefel ) کے بزنس کو اپنا حصہ بنا چکا ہے اور 150 سے زائد برانڈز کا منافع بخش کاروبار کر رہا ہے۔
جی ایس کے میں اس وقت تقریباً 2,300 افراد سیلز، گلوبل مینوفیکچرنگ سروسز (GMS)، فارما ڈویژن اور کنزیومر ہیلتھ کیئر شعبوں میں ملازم ہیں۔ہماری گلوبل مینوفیکچرنگ سروسز(GMS) پاکستان میں تین مراکز پر مشتمل ہے جو ویسٹ وہارف، سائٹ F-268 اور کورنگی ہیں۔