جناب محمود مانڈوی والا قانونی فرم، مانڈوی والااینڈ ظفر کے سینئر پارٹنر ہیں۔ انہوں نے لندن اسکول آف اکنامکس اور پولیٹیکل سائنس سے ایل ایل بی (آنرز) اور آنرایبل سوسائٹی آف لنکن ان سے بیرسٹر کی تعلیم حاصل کر رکھی ہے۔ وہ 28 سال سے زائد عرصے سے تجارتی قانون کی پریکٹس کر رہے ہیں۔
جناب مانڈوی والا، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے بورڈ آف ڈائریکٹرز سے منسلک ہیں۔ وہ کراچی گارمنٹ سٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز سے بھی منسلک رہے ہیں۔ وہ برٹش اوورسیز اسکول کے بورڈ آف گورنرز کے ایک رکن اور ICI پینشن فنڈ کے ٹرسٹی بھی ہیں۔