ہم کیا کرتے ہیں

ہمارے تین عالمی کاروبار ہیں جہاں ریسرچ کی جاتی ہے، جدید ادویات، ویکسینز اور صارفین کے لئےکنزیومر ہیلتھ کئیر مصنوعات تیار کی جاتی ہیں ۔

فارماسیوٹیکلز

ہمارے دواسازی کے کاروبار میں جدید اور کام یاب ادویات کا ایک وسیع پورٹ فولیو شامل ہے۔ ہم فی الوقت سانس، ایچ آئی وی / متعدی امراض، اونکولوجی، امیونو سوزش کےعلاج کے لئے نئی ادویات تشکیل دینے پر توجہ دے رہے ہیں؛ اس مقصد کے لئے ان شعبوں اور دیگر میں ریسرچ کی جارہی ہے۔

ویکسینز

ویکسینز کے کاروبار کے لئے ہمارا پورٹ فولیو، زندگی کی ہر سطح کے لئے 40 سے زائد ویکسینز پر مشتمل ہے جس سے 22 امراض کے خلاف لوگوں کو محفوظ بنانے میں مدد ملتی ہے۔ ہماری پائپ لائن میں تشکیل کے لئے 14 ویکسینز موجود ہیں۔ زیر تشکیل ہماری ویکسینز کی ایک تہائی تعداد خصوصاً ان امراض کو ہدف بنائے گی جو خصوصاً ترقی پذیر دنیا میں موجود ہیں۔ ان میں عالمی ادارہ صحت کے تمام تین ترجیحی متعدی امراض (ایچ آئی وی / ایڈز، ٹی بی، اور ملیریا) شامل ہیں۔ تشکیل کے مرحلے میں ہماری دیگر ویکسینز میں COPD کے علاج اور سانس کی نالی میں سوزش (RSV) شامل ہیں۔ اکتوبر 2017 میں، ہماری شنگلز ویکسین، شنگریکس، کو کنیڈا اور امریکہ میں ریگولیٹری منظوری حاصل ہو گئی ہے۔

کنزیومر ہیلتھ کیئر

ہمارا کنزیومر ہیلتھ کئیر کا کاروبار اورل ہیلتھ(Oral health)، درد کی تکلیف دور کرنے، سانس کے مسائل، غذائیت / آنتوں میں گیس اور جلد کی صحت کی کیٹگریز کی صارف کی جانب سے ترجیحی اور ماہرین کی جانب سے تجویز کردہ برانڈز تشکیل دیتا ہے۔